Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Saturday, November 29, 2014

.................ایسی جمہوریت پے لعنت .............
....یہ کیسی جمہوریت ہے .یہ آمریت ہے .بادشاہت ہے .یا فرعونیت ہے .جس میں سڑکوں پر کنٹینر .لاری اڈے بند .روٹ پرمٹ کینسل .ورکروں کی پکڑ دھکڑ.کسی کو دھمکیاں .کسی کو فون کال .کسی کے ساتھ بد تمیزی .کسی کو وارننگ .کسی کا کاروبار بند .جج اپنی مرضی کے .کمشن اپنی مرضی کے .فیصلے اپنی مرضی کے .ٹھیکے من پسند لوگوں کو .مذاکرات نہیں کرنے بد تمیزی .بے غیرتی کی .جھوٹ کی .سینہ زوری کی انتہا .کرپشن کی انتہا .پولیس .انتظامیہ کو اپنی مرضی سے استمعال کرنا .انصاف کی دھجیاں اڑانا .دورے مہنگے .جہاز مہنگے .ہوٹل مہنگے اپنے خاندان کے ساتھ .اقتدار اور کاروبار .بلدیاتی الیکشن نہیں کروایں گے .نچلی سطح کو اقتدار منتقل نہیں کریں گے .جب مرضی ہو گی .جب چاہیں گے کریں گے .اور جو چاہیں گے کریں گے .ہر ادارے پر حکمران کا خاص چمچہ .جس کو چاہو اندر کر دو .جس کو چاہو باہر بھجوا دو .آدھی رات کو بھی عدالت لگانی پڑے تو لگا کر ریمنڈ ڈیوس جیسے لوگوں کو با عزت باہر بھجوا دو .ہر روز عوام کو دھوکہ دینا .عوام سے جھوٹ بولنا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں .اور جب عدالت یہ کہے کہ یہ مجرم ہے .اس کو جیل میں بند کر دو .تو بادشاہ سلامت اس کو جہاز پر بٹھا کر بھگا دیتا ہے .واہ رے میری جمہوریت .کہاں دفن ہو ہو گیا.قرضے معاف کروانے والا کیس .کہاں چلا گیا اصغر خان کیس .کہاں دفن ہو گیا گیلانی .راجہ رینٹل کیس .کہاں چلا گیا منصور .حقانی .وغیرہ کا کیس .جس کا بڑا شور سنا تھا .کہاں دفن ہو چکا .منی لانڈرنگ .حدیبیہ شوگر مل کا کیس .سٹیل مل کے گپلے .نادرہ اور پی .آئی .اے.اور ارسلان افتخار کے گپلے .کہاں تیرے وعدے.کہاں تیری بکواس .کہاں تیرے نعرے.کہاں روٹی .کپڑا .مکان .کہاں پھانسی .کہاں احتساب .کہاں نیپ .کہاں ہے سپریم کورٹ کی پھرتیاں جو افتخار چودھری کے دور میں ہوا کرتی تھیں .کیونکہ افتخار چودھری نے بھی قوم کے ساتھ وہ ہاتھ کیا.کہ اب ہمارا عتبار ہی اچھے الفاظوں سے اٹھ چکا ہے .کہاں ہیں وہ لٹیرے جو دھرتی ماں کے نعرے لگایا کرتے تھے .کہاں چلی گئی وہ سکینڈل ہی سکینڈل والی کہانیاں .اب کوئی میڈیا والا بھی نہیں پوچھتا کہ فلاں کا فلاں کا ..کیا بنا .بس پہلے پہلے ایک سکینڈل پورا ہفتہ چلتا ہے .بعد میں مک مکا ..ہر بات پر مٹی ڈالو .پھر کچھ تجزیہ نگار جو پہلے شور کرتے ہیں .بعد میں کہتے ہیں کہ گڑھے مردے رہنے دو .نظام کو چلنے دو .پھر ان کو بھی جمہوریت کا راگ الاپنا یاد آ جاتا ہے .جو جتنا برا لکھتا ہے .جتنا برا چیختا ہے .اتنا ہی بڑا وقت آنے پر عھدے کا وارث بنتا ہے .پی.ٹی.وی .کے مالک صاحب کو دیکھ لو اور نجم سیٹھی کو دیکھ لو .یہ ہے جمہوریت .جو زرداری کے خلاف لکھے اور بولے .وہ شریف برادران سے پھل پاۓ.اور جو میاں صاحب کی کرپشن کی فایل زرداری صاحب کو پنچاۓ.وہ زرداری صاحب سے وقت آنے پر پھل پاۓ.اور جو میری طرح بے لوث خون جلاۓ.وہ جلاتا رہے .لعنت ہے ایسی جمہوریت پر .جس کو رانا سنا اللہ کہتا ہے کہ جمہوریت کا مطلب ہے وفاداری ..اس پر کسی چینل .میڈیا والے کو لکھنے اور بولنے کی توفیق نہیں ہوئی .اور اگر کوئی بول بھی لیتا تو کیا ہوتا .ہمیشہ کی طرح نتیجہ صفر.جس ملک میں عمران خان اور قادری صاحب کو اتنے زور دار احتجاج کے باوجود انصاف نہ ملے.اس حکمران سے .اس جمہوریت سے آپ کیا توقوح کر سکتے ہیں .اور اس جمہوریت اور کرپٹ .بد کردار حکمران پر لعنت نہیں بھیجیں گے تو کیا پھولوں کے ہار بھیجیں گے .یا کونسا درود بھیجیں گے .میں تو خدا سے یہی درخوست کر سکتا ہوں .کہ خدا غارت کرے ایسی جمہوریت کو اور ایسے حکمرانوں کو .یا پھر میرے جیسے غریبوں کو ہی ملیا میٹ کر دے جو بد کردار حکمران سے انصاف تو حاصل نہیں کر سکے ..لعنت ہے ایسی جمہوریت پر .جو غریب کو دو وقت کی روٹی عزت سے نہ دے سکے .. اس سے موت بہتر ہے .بھوک ہڑتالی کیمپ سپریم کورٹ کے سامنے لگا دینا چاہئے .شاید عدالت کو موت پر ترس آ جاۓ .کیونکہ دھرنہ تو سپریم کورٹ کو نظر نہیں آتا .کیونکہ یہ پر امن ہے .اور پر امن مہذب احتجاج تو پر امن مہذب قوموں کے سامنے کیا جاتا ہے .جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا
...٠٠٩٢٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨ 

Monday, November 24, 2014

...........میاں نواز شریف کے نام ...................
..لانا ہے انقلاب تو خون بہانا کوئی ضروری ہے
..بدلنا ہے نظام تو پھر بہانے بنانا کوئی ضروری ہے
......جب کرنا چاہتے ہو مذاکرات آخر
.....تو پھر ڈنگ ٹپانا کوئی ضروری ہے
......جب ہے جمہوریت اور حق آزادی
.....تو پھر کنٹینر لگانا کوئی ضروری ہے
..آئین و قانون کی بالا دستی چاہتے ہو تم
..تو نا انصافی سے  روڑے اٹکانا کوئی ضروری ہے
..جب تم کو خدا واحد پر ہے یقین مکمل
تو پھر اقتدار کو فرعون بنانا کوئی ضروری ہے
جب تم کو ہے یقین کہ موت نے آنا ہے
تو پھر گردن میں سریا لٹکانا کوئی ضروری ہے
مہذب پر امن احتجاج ہے حق ہمارا
اس کو فرعونیت دکھانا کوئی ضروری ہے
انصاف کے طلبگار ہیں جو تم سے
ان کو جیلوں میں بند کروانا کوئی ضروری ہے
............جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا ...
................پرویز رشید کے الزامات .............
........مبارک ہو صاحب بہادر کو .کہ کچھ نہ کچھ تو عمران خان کے دھرنوں کے جراثیم حکومت اور حکومت کے کارندوں تک  پنہچنے شروع ہو چکے ہیں .جو کہتے تھے کہ دھرنہ فضول ہے .احتجاج بیکار ہے .ان کو خود ہی یہ اقرار کرنا پڑ گیا ہے .اور سمجھ آنی شروع ہو چکی ہے .کہ قوم اب حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے .انکم ٹیکس ریٹرن ہر حاکم کی دیکھنا چاہتی ہے .وی .آئی .پی.کلچر.کا خاتمہ چاہتی ہے .اور پروٹوکول پر اٹھنے والے اخراجات کا حساب قوم مانگ رہی ہے .یہ اچھا ہوا کہ پرویز رشید نے بغض .حسد .عمران خان سے نفرت اور خان کے خوف سے کچھ نہ کچھ اگلنا شروع کر دیا ہے .یہ بات اب بھوت دور تک جاۓ گی .لندن .سوئزر لینڈ کے اور دیگر بنکوں تک بھی جاۓ گی .اور جن جن ملکوں میں شریف برادران کے چیلے ہیں .میاں صاحب کی دولت کو سنبھالنے والے وہ سب آخر کار منظر پر آ جایں گے .جو اٹلی میں شریف برادران کی دولت کو سفید کرنے میں میاں صاحب کی مدد کرتے ہیں .ان کو میں جانتا ہوں .کیونکہ میں اٹلی میں رہتا ہوں .اس طرح شریف برادران نے ہر ملک میں اپنے کارندے پالے ہووے ہیں .جو کرپشن کی رقم کو پوری دنیا میں ایڈجسٹ کرتے ہیں .مجھے کیا  ملال ہے کہ جہانگیر ترین پر الزام لگے یا نہ لگے .جہانگیر ترین میرے چچا کا بیٹا تھوڑا ہی ہے .مجھے خوشی تو اس بات کی ہے .کہ چلو انقلاب کا .احتساب کا .نظام کی تبدیلی کا راستہ تو ہموار ہو رہا ہے .کیونکہ اسی طرح پرویز رشید .اور شریف برادران کی ٹیکس ریٹرن بھی  تو سامنے آ جاۓ گی .پھر ہم دیکھیں گے .کہ باہر کے ملکوں میں جو پاکستانی خون بنکوں میں جمع ہے .اس کی تفصیل کیا ہے .اور آہستہ آہستہ قوم کو یہ بھی علم ہونا شروع ہو جاۓ گا .کہ حکمران کے ہر غیر ملکی دورے پر قوم کا کیا نفح نقصان ہوا .کون کون دورے میں شامل تھا اور کیوں ..یہ عمران خان کے دھرنے کا نتیجہ ہے .یہ وہ شعور ہے کہ جو عوام میں پہلے آیا اور حکمرانوں تک دیر سے پنچ رہا ہے .کیونکہ پہلے حکمران حلوہ کھاتے تھے اور گہری نیند سو جاتے تھے .راستے میں کوئی رکاوٹ نہ تھی .مخمل کے گدے تھے اور ریشمی بستر تھا .بس عیاشی ہی عیاشی تھی .اب سڑکوں پر سپیڈ بریکر اور کنٹینر ہیں .جو حکمران کو عمران خان کی اسلام آباد میں موجودگی کا احساس دلواتے رہتے ہیں .پہلے گردن میں سریا والے فرعون بادشاہ کو علم ہی نہیں تھا کہ دھرنے والوں کا آجنڈہ کیا ہے .اب علم ہو چکا ہے .چلو اچھا ہوا دیر آید درست آید..ویسے پرویز رشید نے یہ نہیں بتایا قوم کو ..کہ جو عدالت سے پرویز رشید کے ورنٹ نکلے تھے ان کا کیا بنا ..کیا دو کروڑ پرویز رشید نہ جمع کروا دے ہیں .یا ہڑپ کر چکے ہیں .اتنے پاک صاف پرویز رشید بھی نا دھندہ ہیں .ویسے پرویز رشید کی انکم ٹیکس ریٹرن بھی سنبھال کر رکھنے والی ہے .کیونکہ اس میں بھی بھوت کچھ پوشیدہ راز ہیں .ذرا پردہ اٹھا ہی دیں جناب کسی دن .ورنہ ہم کہیں گے تو برا مان جاؤ گے ..کیونکہ عوام کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ عمران خان کیا ہے .کون ہے .پیدل جلسے کرے یا جہاز پر .عوام کو صرف اس بات سے اتفاق ہے .کہ جو عمران خان کہ رہا ہے وہ درست ہے .کیونکہ ہر پاکستانی یہ سمجھ چکا ہے .کہ ہمارا ملک اب مزید کرپٹ حکمران کرپٹ نظام کے ساتھ نہیں چل سکتا .یہ سچ ہے یہی حقیقت ہے .اس کو تسلیم کرنا پڑے گا ..جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا ...٠٠٩٢٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨

Saturday, November 1, 2014

.........رانا سناالله کے مطابق جمہوریت کیا ہے .....
.......ٹاک شو پر گفتگو کرتے ہووے رانا  سناالله صاحب فرماتے ہیں .کہ جمہوریت کا نام ہے وفاداری .یہ قول انہوں نے اس وقت فرمایا .جب وہ نون لیگ میں فارورڈ بلاک بننے پر تبصرہ کر رہے تھے .آج کل کی جمہوریت کا صحیح نقشہ کھینچا ہے جناب نے .بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی .ساتھ ہی انہوں نے فرمان جاری کیا  کہ کوئی فارورڈ بلاک نہ بن سکتا ہے نہ طاقت پکڑ سکتا ہے .کیونکہ طاقت کا سر چشمہ شریف برادران کے پاس ہے .گو کہ رانا صاحب نے آزادی راۓ کو تبدیل کر کے وفاداری کا نام رکھ دیا ہے .مگر موصوف نے سچ فرمایا ہے .کیونکہ جب ہم جیسے عام لوگ جمہوریت پر نقطۂ چینی کرتے ہیں تو کوئی غور نہیں کرتا .بلکہ ہم کو پاگل کہا جاتا ہے جب ہم جمہوریت کو چند کلمات سے نوازتے ہیں .کہ پاکستان میں کوئی جمہوریت نہیں صرف بادشاہت ہے .فرعون کی طرح فرمان جاری کئے جاتے ہیں .اور جو شریف برادران چاہتے ہیں وہ ہو جاتا ہے .بغیر کسی کے مشورے کے .اور اس جمہوریت کو چند گھر کے افراد اپنی مرضی سے چلا رہے ہیں .جس طرح زرداری صاحب سارے ملک کو صدارتی ہاؤس سے پانچ سال چلاتے رہے .دنیا میں کہیں بھی پاکستان کی طرز کی جمہوریت نہیں ہے .اللہ بھلا کرے رانا صاحب کا .کہ جنہوں نے ایک ہی فقرے میں ہمارا بھرم بھی رکھ دیا .اور جمہوریت کے ٹھیکیداروں کے منہ پر تھپڑ بھی رسید کر دیا .اور پاکستان کے کرم فرماؤں کی اصلاح بھی کر دی اور جمہوریت کا مطلب بیان کر کے ڈکشنری میں اضافہ کر دیا .اگر ہم کہتے تو تخت شاہی کو تکلیف بھی ہوتی اور کئی لوگ برا مان جاتے ..چلو اچھا ہوا کہ رانا سناالله نے خود ہی پاکستانی جمہوریت سے پردہ اٹھا دیا .یہ بتا کر کہ پاکستانی جمہوریت کا مطلب ہوتا ہے .وفاداری .خوشامد پرستی .مفاد پرستی .اللہ بھلا کرے رانا صاحب آپ کا ..اب آپ کے فارورڈ بلاک کو سمجھ آ چکی ہو گی .کہ پرویز رشید کیوں وزیر بنے .اور پرویز مشرف کے ساتھی شریف برادران کو کیوں پیارے ہیں ...وغیرہ وغیرہ ..جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا .