Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Wednesday, June 17, 2015

.... .نواز شریف. جنرل راحیل شریف کا امتحان .......
میرے خیال میں ملک کی اینٹ سے اینٹ بجنے والی ہے .اگر نواز شریف اور راحیل شریف .زرداری اور ایم .قیو.ایم .سے مفاہمت کر لیتے ہیں اور آپریشن کا رخ نا انصافی کی طرف موڑ لیتے ہیں اور ایک بار پھر غداروں .چوروں .لٹیروں .کرپٹ لوگوں کو .بھتہ خوروں کو .ٹارگٹ کللر کو .لینڈ مافیا کو .منی لانڈرنگ والوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے .تو پھر میرے خیال میں اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے .اور ملک کی اینٹ سے اینٹ بجنے والی ہے .اور اگر نواز شریف .راحیل شریف اپنی کرسی سے سمجھوتہ کر لیتے ہیں اور ملکی سالمیت کو اپنے حال پر چھوڑ دیتے ہیں جو کہ ممکن نہیں ہے .تو پھر یہ ملک غداروں .لٹیروں کے لئے جنت سے کم ثابت نہیں ہو گا .اور کوئی بعید نہیں کہ پھر انڈیا کی اجنسی را اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاۓ .مگر مجھے یقین ہے کہ نواز شریف .راحیل شریف ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے .اور زرداری اور الطاف حسین جیسے لوگوں کی گیڈر دھمکیوں میں نہیں آیں گے .زرداری صاحب نے صدر بن کر کوئی پاکستان کے لئے کوئی تیر نہیں مارا.نہ جمہوریت کی کوئی خدمت کی .بلکہ صرف اور صرف کرپشن کی خاطر ہر ایک سے مفاہمت کی .اب زرداری صاحب کا حکم ہے کہ منی لانڈرنگ والے معاملہ کو .لینڈ مافیا .میری کرپشن کو دفن کرو .ایان علی ماڈل کو چھوڑ دو .خود بھی کھاؤ ہم کو بھی کھانے دو .مگر زرداری صاحب کو یہ معلوم نہیں کہ اشفاق کیانی اور راحیل شریف میں فرق ہے .اب آپریشن کراچی کا ہو یا پشاور کا یا فاٹا کا یا وزیرستان کا .اس کو روکنا ملکی سالمیت کے لئے ایک خطرہ ہے .پھر عوام بھی اتنے بیوقوف نہیں .کہ رینجر اور اجنسیوں کی خاطر خواہ کامیابیوں کو بھول جایں.اور اتنے بڑے بڑے انکشافات کے بعد کاروائی کو ادھورا چھوڑ دیں.اس طرح نہ فوج کا نہ حکومت کا مورال اپ ہو گا .بلکہ ڈیگرید ہو جاۓ گا .اور جو راحیل شریف اور نواز شریف عوام کے دلوں میں جگہ بنا چکے ہیں .وہ سب کا سب کئے ہووے اچھے کاموں پر پانی پھر جاۓ گا .اور عوام کا اعتماد جو فوج پر راحیل شریف کی وجہ سے بھال ہوا تھا وہ نیست و نابود ہو جاۓ گا .اور ملک پھر دلدل میں چلا جاۓ گا .پھر ایشیا کا ٹائیگر بننے کا خواب تو دور کی بات .گوادر اور راہداری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پنچانے کا خواب بھی ادھورا رہ جاۓ گا .اور یہی میرا دشمن انڈیا چاہتا ہے .آخر زرداری صاحب کیوں پھٹ پڑے.آخر دال میں کوئی کالا ہے یا ساری دال ہی زہر آلود ہو چکی ہے .پی.پی.پی.پہلے ہی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے .اب وہ صحیح معنوں میں بقا کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں .یا حقیقی اپوزیشن کرنے جا رہے ہیں یا کرپشن کو بچانے اور اپنے آپ کو پھانسی کے پھندے سے بچانے نکلے ہیں .کونسی سیاست کرنے نکلے ہیں .وہ جو بھی کریں اگر سندھ میں گورنر راج نہیں لگتا تو صاف شفاف انصاف ہونے کی کوئی توقه نہیں .اور پاکستان میں اگر چند بڑی مچھلیوں کو سزا نہیں دی جاتی تو پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا .یہ فیصلہ کن گھڑی ہے کہ ہم نے زندہ قوموں کی طرح  سر بلند کر کے زندہ رہنا ہے .یا ایک محکوم قوم کی طرح زندہ رہنا ہے .ہجوم کی طرح.بکریوں کے ریوڑھ  کی طرح .زرداری نے جب کھلم کھلا کہہ دیا ہے کہ اگر ہم پر ہاتھ ڈالا گیا تو ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے .تو میرے خیال میں حکومت کو چاہئے کہ وہ ڈٹ جاۓ اور زرداری صاحب کو پورا موقعہ دیا جاۓ کہ وہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا فارمولا اپنا لیں .جب بلی تھیلے سے باہر آے گی تو پتہ چلے گا کہ وہ اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے کس کا شکار کرتی ہے .کیونکہ زرداری صاحب نے لطیف کھوسہ صاحب کو ماڈل ایان علی کا وکیل بنا کر جب بجھا تھا تو حکمرانوں کے لئے ایک پیغام تھا کہ کون اس کے پیچھے ہے .مگر حکمرانوں نے اس بات کو اگنور کر دیا تھا .اور پھر کور کمانڈر صاحب نے جس دیدہ دلیری سے انکشافات کئے تھے .وہ بھی پاکستان کی تاریخ میں لکھیں جایں گے .میرا حکمران اگر ایک انچ بھی اپنے معقف سے پیچھے ھٹا.یا آپریشن کراچی اپنے انجام تک جاری نہ رکھ سکا .تو پاکستان کا مستقبل کیا ہو گا .روشن یا ڈارک ..مجھے اس سے کوئی غرض نہیں .مجھے صرف اتنا علم ہے .کہ میرا حکمران سے یقین منزل اور نیک شگون اور گمان ختم ہو جاۓ گا .جو میں ملکی سالمیت کی خاطر نہیں چاہتا .اسی لئے میرا گمان ہے کہ یہ آپریشن کراچی نواز شریف اور راحیل شریف کے لئے امتحان ہے .چند گھنٹوں تک واضح ہو جاۓ گا کہ کون کتنے پانی میں ہے .عملی اقدامات کتنے آگے بڑھتے ہیں کتنے پیچھے ہٹتے ہیں .کون اپنے مورچوں کو ویران کرتا ہے .میں بھی دیکھوں گا قوم بھی دیکھے .رات گئی بات گئی.یا صبح کا سورج نئی نوید لے کر آتا ہے .جاوید اقبال چیمہ .٠٠٩٢٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨ 

No comments:

Post a Comment