Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Tuesday, May 12, 2015

.......................انقلاب آے گا .......................
.......عقل نہیں تمھاری سوچ کی بات کرتے ہیں
......دنیا داری نہیں تمہارے دل کی بات کرتے ہیں
.....ہمیں چہروں سے کچھ نہیں لینا
....ہم تبدیلی نظام کی بات کرتے ہیں
....ہم  خون  بہانا نہیں  چاہتے
....بس اک خطرہ خیرات کی بات کرتے ہیں
....سمندر میں اترنے سے نہیں روکا تم کو
....ہم تو آنے والے  طوفان کی بات کرتے ہیں
......اترنا ہی چاہتے ہو تو کفن باندھ کر اترو
......ہم تو کشتیاں جلانے کی بات کرتے ہیں
....نہیں تم کو یقین کہ بدلے گا نظام اک دن
....خدا پر کر لو یقین  نظام قدرت کی بات کرتے ہیں
.....اب جو بدلے گا نظام وہ آمر نہیں امر ہو گا
.....ہم اس آنے والے انقلاب کی بات کرتے ہیں
.....جاگے گا ساری رات روے گا قوم کی خاطر جاوید
...آ جاۓ وہ ہم اس عمر فاروق کی بات کرتے ہیں
.............جاوید اقبال چیمہ ..اٹلی والا .٠٠٩٢٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨ 

Monday, May 11, 2015

.....وزارت داخلہ کی پھرتیاں ......
.....انقلاب زمانہ دیکھئے کہ پرویز رشید .خواجہ آصف .خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کی پھرتیاں تو سمجھ میں آتی ہیں .کہ ان کی بھکلاھٹ کیا ہے .ان کی مجبوری کیا ہے .ان کی ترجیحات کیا ہیں .ان کا مشن کیا ہے .ان کے پیٹ میں درد کیسا ہے .چور کی داڑھی میں تنکا والی بات ہے .مگر ایک سچے کھرے انسان نثار صاحب کی کوئی منطق سمجھ میں نہیں آتی کہ وہ بھی کوئی کارکردگی تو دکھاتے نہیں .مگر نادرہ اور الیکشن کمیشن پر چڑھای کرتے اور دباؤ بڑھاتے دکھائی دیتے ہیں .چودھری نثار صاحب کو بھی یہ غصہ ہے کہ عمران خان کو کیوں لفٹ کراتے ہو .اس کو ثبوت کیوں دیتے ہو .نثار صاحب کو یہ کیوں نظر نہیں آتا کہ حکومت انصاف کے آگے رکاوٹ کیوں بنتی ہے .جو فیصلہ ٩٠ دن میں آنا تھا .وہ ٢ سال تک کیوں لٹکایا گیا .کیوں انصاف کے آگے روڑے  اٹکااۓ گہے.اگر نثار صاحب وزیروں کے جھوٹے بیانات پر کنٹرول نہیں کر سکتے تو کوئی بات نہیں .ان کی مجبوری سمجھ میں آتی ہے .کہ انہوں نے بھی جی حضوری کر کے نوکری کرنی ہے .پرویز رشید سے متھہ لگا کر اپنا متھہ زخمی نہیں کرنا چاہتے .کیونکہ نثار صاحب کو معلوم ہے کہ پرویز رشید سے متھہ لگانے کا مطلب ہے کہ وزارت سے ہاتھ دھو بیٹھنا .مگر انصاف کے لئے انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ ذولفقار مرزا کی بات سنی جاۓ .ڈاکٹر واجد کو تحفظ فراہم کیا جاۓ .صولت مرزا کو آپ نے انصاف کے لئے  پھانسی پر چڑھا دیا مگر نگہت مرزا کو جو ساؤتھ افریکا سے دھمکیاں آ رہی ہیں .ان کا سد باب کیا جاۓ .نگہت مرزا کو انصاف تو دیا جاۓ اس کو جینے کا حق تو دیا جاۓ .ملاوٹ کرنے والوں کو .دو نمبر میڈیسن بیچنے والوں کو .بھتہ خوروں .ٹارگٹ کلنگ والوں کو تو ان کے انجام تک پنچایا جاۓ .صولت مرزا کا الزام اگر گورنر سندھ پر تھا تو ان کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ .ایم.قیو.ایم .کا غصہ بجا ہے کہ گورنر نے ساری اندر کی خبریں کیوں نہیں دیں.کیونکہ گورنر کو فاروق ستار کو بتا دینا چاہئے تھا کہ آج رات کو بھتہ خور .ٹارگٹ کالر چھپ جایں .نائین زیرو  پر رات کو رٹ ہونے والی ہے .ہر چھاپے کی اطلاح گوورنر کو .ایم .قیو.ایم .کو دینی چاہئے .نثار صاحب یہاں بھی انصاف .قانون کی پاسداری کریں .ٹارگٹ کیللر اور بھتہ خوروں .عمران فاروق کے قاتلوں کے تمام کے تمام تحفظات دور کئے جایں .یہ نثار صاحب کی ذمہ داری ہے .کوئی ایک پھرتی تو وزارت داخلہ دکھاۓ .ساری ڈرامے بازیاں اب ختم ہونی چاہئیں .زرداری صاحب سے پوچھو کہ ذولفقار مرزا سچا ہے یا جھوٹا .نثار صاحب کوئی قانون ہے کہ ایک شخص باہر بیٹھ کر ہر روز پاکستانی چینل استمعال کرے .اگر الطاف صاحب پاسپورٹ مانگتے ہیں تو پھرتی دکھاؤ .ان کو پاسپورٹ دے کر پاکستان لاؤ .یا روز روز کی بک بک اور بلیک میلنگ.فرسٹریشن .ختم کرو اور عمران فاروق کے قتل سے پردہ اٹھاؤ .یہ منافقت کی پالیسی چھوڑ دو .ملک کا بیڑہ غرق اسی مفاہمت اور منافقت نے کیا ہے .جس کا مظاھرہ آپ کر رہے ہو .ہر چور.لٹیرے .قاتل.کرپٹ .غدار .کو پارلیمنٹ کے سامنے الٹا لٹکاؤ.اگر جرات ہے تو .ورنہ یہ دوغلی منافقت والی پالیسی چھوڑ دو اور جھوٹ بول بول کر قوم کو بیوقوف مت بناؤ .قوم پرویز رشید کے چہرے سے واقف ہے .جو موت کے منظر کو بھی مذاق سے تشبیہ دیتا ہے .وہ تقریر کے دوران موت کو مذاق بناتا ہے اور تم تالیاں بجاتے ہو .یہ ہے اقتدار کا نشہ .فرعون کی طرح..خواجہ آصف صاحب کو بھی اپنی فکر ہے کہ اپنے باپ کو کتنی بار کیش کروایں گے .اس لئے وہ غصہ کی حالت میں کہتے ہیں .شرم کرو .حیا کرو .ڈوب مرو ..خواجہ سعد رفیق صاحب بھی اپنے باپ کی کارکردگی کو کیش کرواتے رہتے ہیں .اور اندر سے خوش ہیں کہ جج کو پتہ ہی نہیں چلا کہ میں نے جعلی ووٹ بیلٹ بکس میں ڈالے تھے .ان کو ابھی یہ علم ہی نہیں ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ جا کر کتنی غلطی کی ہے .اب ان پر فرد جرم لگنے والی ہے ..اور یہ بات وزارت داخلہ کے لئے بھی حیران کن ہو گی ......ویسے جس ملک میں ڈاکو .چور.قاتل.غدار .دنناتے پھر رہے ہوں .وہاں وزارت داخلہ کو تمغہ حسن کارکردگی نہ دینا زیادتی ہو گی .....جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا ..٠٠٩٢٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨ 

Thursday, May 7, 2015

........صرف ایک فیصلہ اور اتنا شور ...........
.......انقلاب زمانہ دیکھئے کہ عدالتوں پر عتماد کرنے والوں کو ایک رتی بھر انصاف ہوتا بھی گوارہ نہیں .میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ بد کردار .جھوٹے .کرپٹ .نا احل.منافق .حکمران کے بارے میں کچھ نہ لکھوں .اور انٹرنیشنل مافیا کے بارے میں لکھوں جو پاکستان میں غداروں کا اضافہ کرتے چلے جا رہے ہیں .اور پاکستان کو اندرونی سطح پر تباہ و برباد اور بیرونی سطح پر بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں .اور حکمران کو آگاہ کروں کہ کس طرح اسلامی کلچر کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے .اور کس طرح نوجوان نسل کو فحاشی .عریانی .بے راہروی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے .مگر لگتا ہے حکمران کے پاس سواۓ اقتدار کو بچانے کی تگ و دو کے علاوہ کوئی وقت نہیں ہے .حکمران کے ٢٤ گھنٹے صرف اسی مصروفیت میں گزرتے ہیں کہ کس طرح مزید ١٠٠ سال اس قوم کا خون چوسنا ہے کس طرح ان کو محکوم بنانا ہے .کس طرح نظام کی تبدیلی کے آگے رکاوٹیں کھڑی کرنی ہیں .کس طرح ہر ہونے والے یا متوقه انصاف کے آگے دیوار بننا ہے .کمال حیرت ہے کہ نون لیگ کو ایک چھوٹے سے بے ضرر انصاف سے اتنی بوکھلاہٹ کیوں ہو چکی ہے .وہ ڈر.خوف کا کیوں شکار ہو چکی ہے .کیوں اسے لگتا ہے .کہ اس ایک انصاف کی وجہ سے ہی حکومت کا بوریا بستر گول ہونے کو ہے .جب آپ نے چوری کی نہیں .تو ڈر کس بات کا .چور کی داڑھی میں تنکا .احسن اقبال اور سعد رفیق کو کیسے علم ہو گیا کہ یہ فیصلہ جوڈیشنل کمیشن کے فیصلے پر اثر انداز ہو گا کہ مینڈیٹ حقیقی نہیں تھا .پھر میں اس نون لیگ کی بات سے بھی متفق نہیں ہوں کہ معشیت کو نقصان پنچے گا .کیا معشیت صرف نون لیگ سے جڑی ہوئی ہے .اگر ایسا ہے تو پھر باقی پارٹیوں کو سیاست نہیں کرنی چاہئے .ابھی تو جوڈیشنل کمشن میں کافی جرح ہو گی .کہ فون کس نے کیا .کس نے ٢٠٠ آدمی کہاں لگاۓ.کس کس سے کیا کیا کام لیا گیا .نجم سیٹھی کے پرسنل سیکٹری نے کون کون سا کارنامہ سر انجام دیا .سعد رفیق کو اپنے اوپر الزام لانے کی اتنی جلدی کیوں ہے .وقت سے پہلے بوکھلاہٹ  سمجھ سے باہر ہے .کون کون ملوث ہے اور کون تھا .جوڈیشنل کمشن بتا دے گا .نون لیگ کو جلدی کیوں ہے .ایک طرف ان کو الیکشن سے خطرہ نہیں ہے .دوسری طرف وہ الیکشن میں جانا ہی نہیں چاہتے .جب آپ کو اپنے جیتنے کا اتنا ہی گھمنڈ ہے .تو پھر حلقہ ١٢٢ اور ١٢٥ سے فرار کا راستہ کیوں تلاش کیا جاتا ہے .کیوں نادرا کے ادارے کو اور عدالتوں کو پریشر میں لانے کی کوشش کی جاتی ہے .کیوں ایک فیصلے کو ٢ سال تک روکا .آخر ایسی حرکتیں کی ہی کیوں جاتی ہیں .جس سے کسی کو بولنے کا موقعہ فراہم کیا جاۓ .جب جج تمہارے .عدالتیں تمہاری .ادارے تمہارے .ووٹ تمہارے .عوام تمہاری .مینڈیٹ تمہارا .انصاف .پولیس .الیکشن کمشن .ہر محکمہ تمہارا .تو پھر بوکھلاہٹ اور شور شرابہ کیسا .ڈر.خوف .کیسا .نون کو چاہئے تھا الیکشن کی طرف جاتی .سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی بجاۓ.اس سے اس کے قد میں اضافہ ہوتا .عوام میں مقبولیت بھڑتی.میرے جیسوں کا مشورہ نون کو نہیں چاہئے .وہ مراسی .قصیدہ خان پسند کرتے ہیں .جبکہ میں مفت مشورہ دے رہا ہوں اور مزید بھی دینا چاہتا ہوں .کاش کہ تیرے دل میں اتر جاۓ میری بات ..کہ تحریک انصاف سے جتنا ڈرو گے اتنا ہی مرو گے .جتنا مقابلے کا چیلنج کرو گے اتنا ہی فائدے میں رہو گے .کیونکہ تحریک انصاف خود انتشار کا شکار ہے .وہاں ورکر کی کوئی عزت و وقار نہیں .سرمایا دار قابض ہیں ہر جگہ .فیصلے پسند نا پساند کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں .پارٹی میں گروپنگ ہے .نون لیگ خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے .اور غلطیوں پر غلطیاں کئیے جا رہی ہے .ورنہ پہلے تحریک انصاف کی اپنی غلطیاں زیادہ تھیں .مگر اب نون لیگ اتنی بوکھلاہٹ کی شکار ہو چکی ہے .کہ جوڈیشنل کمیشن کے فیصلے سے پہلے ہی متنازعہ بن چکی ہے .کیونکہ وہ سمجھ چکے ہیں کہ ٢٠١٣ کے الیکشن میں نجم سیٹھی سے مل کر مینڈیٹ چرایا گیا تھا .آر .و.کے زریعہ کام دکھایا تھا .اب راز فاش ہونے والا ہے .بوکھلاہٹ تو حقیقی ہے .ورنہ مینڈیٹ حقیقی نہیں تھا .اس ملک کی بد قسمتی ہی یہی ہے کہ عدالتوں نے ہمیشہ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے کئے ہیں .کبھی عدالتوں سے انصاف نہیں ہوا .اور انصاف اس وقت تک نہیں ہو گا .جب تک نظام نہیں بدلے گا .جب تک کچھ کرپٹ لوگ لٹکاۓ نہیں جایں گے .جب تک ذمہ دار افراد کو سزا نہیں ملے گی .یہ منظر نامہ تبدیل نہیں ہو گا .جب تک حکمران اپنا رویہ تبدیل نہیں کرے گا .جب تک عدالتیں طاقتور نہیں ہوں گی .اب تو ہی بتا دے کہ یہ کام کون کرے گا .آخر کسی نے تو کرنا ہے .کسی نے تو ہیرو بننا ہے .تو پھر نواز شریف ہیرو بننے سے کیوں ڈرتا ہے .بن جاؤ ہیرو .خود کو احتساب کے لئے پیش کر دو .اپنا سرمایا واپس لاؤ .انتخابی نظام میں تبدیلی لاؤ .اور خود ہی الیکشن کرواؤ .خود ہی جیت جاؤ .اور بن جاؤ تاریخ کے ہیرو .میرے پاس نواز شریف کو ہیرو بنانے کے کہی نسخے موجود ہیں .ڈیپینڈ کرتا ہے انسان کے نقطۂ نظر پر ....جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا ...٠٠٩٢٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨

Monday, May 4, 2015

.......کیٹ واک ..فیشن شو اور اشتہارات ..........
......انقلاب زمانہ دیکھئے کہ اب مسلمانوں اور کافروں کے جنگ و جدل بدل چکے ہیں .طریقہ کار بدل چکے ہیں .ترجیحات بدل چکی ہیں .کافروں کا مسلمانوں سے اشتراق کا طریقہ کار بدل چکا ہے .اب سفارتی تعلقات مصلحت .منافقت .چوری .سینہ زوری .مفادات کے طور پر استوار کے جاتے ہیں .مگر ہر تعلق کے پیچھے کافروں کا مسلمانوں کو زیر کرنے .نیچا دکھانے اور مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنے کا مشن ہوتا ہے .مسلمانوں کی نا اہلی .بلکہ مسلمان حکمرانوں کی نا اہلی  کی وجہ سے اب جنگیں مسلمان ملکوں میں اندر کی شورش کی وجہ سے ہو رہی ہیں .اس سارے کھیل اور سازش میں تین ملکوں کا کردار نمایاں ہے .امریکا .اسرئیل اور انڈیا .مسلمان ملکوں کے اندر جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اور مسلمانوں کو کس طرح آپس میں لڑایا جا رہا ہے .اس میں کافی عوامل شامل ہیں .مصلاً.اقتدار کی .دولت کی حوس اور اسلامی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے .اس نہج پر مسلمانوں کو کس طرح پنچایا گیا.یہ ایک بھوت لمبھی خانی ہے .کہ کس طرح مسلمان ملکوں کے معدنی وسایل پر قبضہ کیا گیا .کس طرح اسلہ کی فروخت کی منڈی مسلمان ملکوں کو بنایا گیا .کس طرح ان کو عیاشی اور رنگینیوں میں ڈالا گیا .کس طرح فرقہ بندی .شیعہ.سنی .کے چکروں میں ڈالا گیا .میرے پاس اتنی کہانیاں ہیں کہ آگے چل کر چند دنوں میں لکھوں گا تو آپ حیران ہو جایں گے .آنکھوں کے پردے اگر پھٹ نہ گہے.تو کم از کم غیرت کے آنسو ضرور اپنا راستہ خود بخود بنا لیں گے .کس طرح قادیانیوں.غداروں  .اور شیعہ حضرات کو یورپ .کینیڈا .امریکا .لندن میں سیاسی پناہ دی گئی.اور نوازہ گیا .ایک منظم سازش کے تحت مسلمان ملکوں کو دہشت گردی کا لیبل لگا کر اسلہ بیچا گیا .اور اندر سے برباد کیا گیا .ایک مثال آپ کو دیتا ہوں کہ ١٩٨٠ میں بغداد میں ملازمت کرتا تھا .ایران .عراق.اور کویت کی جنگ کو وہاں رہ کر دیکھ چکا ہوں .وہاں جب امریکا کی ایک سفارت کار عورت نے صدام حسین کو یہ یقین دلایا تھا کہ اگر تم کویت پر حملہ کرو گے تو امریکا مداخلت نہیں کرے گا .کیونکہ کویت تمہارا صوبہ ہے .مزے کی بات یہ کہ وہ امریکا کی عورت ایک جاسوس تھی اور صدام صاحب اس سے عشق فرماتے تھے .انہوں نے یقین کر لیا .اور اس طرح کویت پر امریکا کا قبضہ ہو گیا اور عراق کی تباہی و بربادی کا مشن سٹارٹ ہو گیا .صدام حسین جب امریکا کی عورت کے ہاتھوں ٹریپ ہووے .تو یہ بات وہاں گردش کر رہی تھی .مگر صدام صاحب کا رعب و دبدبہ کچھ ایسا تھا کہ کسی کی جرات نہیں تھی .کچھ غدار بھی چمچوں کی صورت میں صدام کے ارد گرد تھے .مسلمان ملکوں میں سازش کے جال بھی کچھ اس طرح بنے جاتے ہیں کہ کسی کی مجال کہ لب کھولے .کیونکہ کالی بھیڑیں.غدار .ہر جگہ .قصیدہ خان .تلاش کر لئے جاتے ہیں .جس طرح پاکستان میں نجم سیٹھی.حسین حقانی .الطاف .وغیرہ قسم کے بیشمار لوگ موجود ہیں .سب سے بڑا ہتھیار مسلمان ملکوں میں .فیشن .کیٹ واک اور اشتہارات کے ذریعہ استمعال کیا گیا اور پاکستان میں اب اسلامی کلچر کو ختم کرنے کے لئے یہ جنگ زوروں پر ہے .نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے کے لئے شراب اور نشے کا عادی بھی بنانے کے لئے یہ کام زورو شور سے جاری ہے .مگر حکمرانوں کو اپنے اقتدار کی حوس نے اور پیسے کے لالچ نے اندھا کر رکھا ہے .اقبال کے اشعار تقریروں میں پڑے جاتے ہیں مگر عمل کی طرف کوئی قدم نہیں .پھر وہ وقت آتا ہے .اب کیا هوت .جب چڑیا چگ گئی کھیت .کیونکہ میڈیا کو اشتہارات .فیشن شو سے کیٹ واک سے پیسہ آ رہا ہے .شراب اتنی یورپ میں نہیں پی جاتی .جتنی پاکستان میں پی جا رہی ہے .محلہ ہو یا پوش علاقہ .ہر دھندہ ہر جگہ جاری و ساری ہے .بلکہ پوش علاقوں میں زیادہ ہے .ہر برائی کی جڑھ..جو فرسٹریشن بھی پھیلاتی ہے .پھر اس فرسٹریشن کا نتیجہ کہ بیٹی اپنے باپ کو اپنے یار کی خاطر اور بیٹا اپنی ماں کو چند ٹکوں کی خاطر قتل کرتا جا رہا ہے .ایسے ایسے واقعات اس اسلامی جمہوریہ پاکستان میں منظرے عام پر آ رہے ہیں کہ رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں .اور یہ  سارا کام میڈیا اور حکمران مل کر سر انجام دے رہے ہیں .دونوں کو آزادی چاہئے .پروٹوکول چاہئے .غداروں کو بھی پیسہ چاہئے .لندن .امریکا .دوبئی میں فلیٹ چاہئے .تو پھر اس قوم کو بے وقت کی راگنی سے کیا فایدہ .لٹ  گہے.لٹ گہے.مگر لٹنے سے پہلے ہم نے ہمارے حکمران نے کیا کیا .کچھ بھی نہیں .ہر کام فوج نے کرنا ہے .پھر مارشل لا میں کیا ہرج ہے .اس ملک کو اب کسی بڑے آپریشن کی ضرورت ہے .ورنہ ہمارے اندر اسلام زندہ رہے گا مردہ لاش کی طرح .مجھے یاد ہے .انڈونیشیا .ملائشیا.اور ترکی کے مسلمان .مگر اب جب باہر کے ملکوں میں انڈونیشیا اور ترکی کی لڑکیوں کو .ان کے کردار کو دیکھتا ہوں .تو رونا آتا ہے .مراکش اور تیونس کی لڑکیوں کو بھول جاؤ .وہ اسلام سے اتنے دور جا چکے ہیں .جتنے البانیا .رومانیہ .وغیرہ وغیرہ .مجھے یاد ہے کہ جب میں  جرمن کے باڈر اور اٹلی کے ایک شہر میں تبلیغی جماعت کے ساتھ گیا تو دو عدد بوڑھی عورتوں کا مجھے گلے ملنا .رونا دھونا اور اپنے بچوں کے لئے فریاد کرنا .ان کا تعلق بھی البانیا اور رومانیہ سے تھا .والدین مسلمان مگر بچوں کا اسلام سے تعلق براۓ نام .میں بھی رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں کر سکتا تھا .سو میں بھی روتا رہا ..بس پاکستانی قوم کو  بھی اس مقام پر پنچانے کے لئے کافر ایڑھی چوٹی کا  زور لگا رہے ہیں .اور یہ پاکستان میں .این .جی .اوز .کی فراوانی .فیشن شو .کیٹ واک اور اشتہارات کے ذریعہ بے غیرتی .فحاشی کا عمل جاری ہے .اور اس کو کوئی نہیں روک سکتا .سواۓ حکمران کے ..اسلام اور دین کے ٹھیکیدار مولویوں کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا .کیونکہ میں چند ایک کو چھوڑ کر ان کے کردار سے بھی مطمئن نہیں ہوں .میرا ملک اسلام کا قلعہ بن سکتا ہے .اگر میرا حکمران چاہے تو .صرف فرھنگی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے .یقین کر لیں کہ پوری دنیا کو پاکستان کی اسلامی قوت سے خطرہ ہے .مگر پاکستان کو مولوی فضل رحمان جیسے مولویوں سے خطرہ ہے .امریکا اپنے مشن کی تکمیل کے لئے کبھی ضیاء کو .کبھی مشرف کو .کبھی زرداری .نواز شریف اور الطاف کو استمعال کرتا ہے .وہ پاکستان کے ہر سیاسی کھلاڑی مہرے سے ملتے ہیں .اس کا اندر پڑتے ہیں .پھر جس کو جب چاہتے ہیں وہاں استمعال کرتے ہیں .ہم روزانہ کی اجرت پر کام کرتے ہیں .وہ پلاننگ سے کام کرتے ہیں .ہم دو ٹکوں پر بک جاتے ہیں .وہ تمغے اور میڈل بھی مسلمان لڑکیوں عورتوں کو دیتے ہیں .ذرا غور کر لو .تم مجھ سے زیادہ سمجھ دار ہو .میں نے کم از کم ٢١ ملکوں کا سفر کیا ہے .سب سے زیادہ پریشان مسلمانوں کو دیکھا ہے .اور وہ سب کے سب اپنے حکمرانوں سے نالاں تھے ...باقی کل انشااللہ ...جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا .

Sunday, May 3, 2015

......الطاف حسین ..زرداری اور نواز شریف .......
......انقلاب زمانہ دیکھئے کہ ٦٦ سالوں سے قوم کو حکمرانوں نے بیوقوف بنایا اور خوب بنایا اور مسلسل بنایا جا رہا ہے .اور قوم بے بس ہے .اور اس وقت تک رہے گی .جب تک نظام نہیں بدلے گا .جاگیرداروں .وڈیروں .شہنشاہوں.سرمایا داروں اور چند خاندانی سیاسی لٹیروں اور غداروں کا احتساب نہیں ہو جاتا .اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے .کہ نظام کون بدلے گا .غداروں کو نکیل کون ڈالے گا ..تو میرے نزدیک یہ کام تین کرداروں میں سے کوئی ایک کردار  کرے گا ..١.پہلا ادارہ ہے جمہوریت .مگر بدقسمتی سے جمہوریت کے ٹھیکیداروں میں اہلیت نہیں .کرسی کی حوس کی وجہ سے ..٢.دوسرا ادارہ ہے فوج .جو مارشل لا سے یہ کام با آسانی کر سکتی ہے .کیونکہ پہلے جتنے بھی مارشل لگے .وہ سیاسی مارشل لا تھے .جس کی وجہ سے ناکامی ہوئی .مگر اب کی بار ایسا نہیں ہو گا .اب اگر مارشل لا آیا .تو لوگوں کا احتساب بھی ہو گا .اور کچھ لٹکاۓ بھی جایں گے .کچھ بھاگ جایں گے .خاندانی سیاست کا خاتمہ ہو گا .کشکول توڑ دیا جاۓ گا .اور دنیا کے نقشے پر ایک نیا پر وقار پاکستان وجود میں آے گا .اپنی مکمل توانائیوں کے ساتھ .نئی جوش جذبے کی طاقت کے ساتھ .اپنے کلمہ کی خوشبو کے ساتھ .اسلامی جمہوری ملک .اور اگر خدانخواستہ یہ دونوں ادارے اپنی اپنی ذمہداری پوری کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں .تو پھر عوامی طاقت کے غم و غصے .انتقام سے بھر پور انقلاب ضرور آے گا انشااللہ .جسے کوئی نہیں روک سکے گا .اور پھر اس سیلاب کے بعد منظر نامہ تبدیل ہو چکا ہو گا ..کیونکہ سیاستدانوں کی مکاریاں .جھوٹ .فریب .منافقت اور غداری کی سیاست نے ایک دن آخر کار اپنے کئے کی سزا پانی ہے .جب الطاف حسین صوبے کی بات کرتا ہے .تو زرداری صاحب اس کو مزہ چکھانے کے لئے شطرنج کے مہرے استمعال کرتے ہیں .جب الطاف حسین فوجی جوانوں کے خلاف بولتا ہے .انڈیا کی را کو مدد کے لئے پکارتا ہے .غداری کا مرتکب ہوتا ہے .تو رحمان ملک کہتا ہے کہ اقتدار کے لئے .ایم.قیو.ایم .کے لئے .پی.پی.پی.کے دروازے کھلے ہیں ..اور وفاق میں ٹھنڈی سردائی پینے والے ہر فریق کی لڑائی کو خوشی سے دیکھتے اور سنتے ہیں .اور اندر ہی  اندر خوشی کے شادہانے بجاتے ہیں .کہ چلو اچھا ہوا یہ آپس میں الجھتے رہیں .تاکہ ہمارے حلوے کی پلیٹ پر کسی کی نظر نہ جاۓ .میرے نزدیک ہر فساد کی جڑھ وفاقی حکمران ہے .ورنہ الطاف حسین یا کسی ایرے غیرے کی کیا جرات .کہ وہ پاکستان اور پاکستانی فوج کے بارے میں زبان چلاۓ.ایسی گندی زبان کو کاٹنا وفاقی حکمران کا کام ہے ..ہر کام فوج کر رہی ہے مگر سخت ایکشن فوج کی طرف سے ابھی نظر نہیں آیا .شاید وہ بھی وفاق کی طرف دیکھ رہے ہیں .کیونکہ نواز شریف اور الطاف حسین میں ایک چیز کامن ہے .وہ ہے انڈیا سے دوستی .دونوں کا جھکاؤ انڈیا کی طرف ہے .مگر مفادات مختلف ہیں .سیاستدانوں کی ساری اقتدار کے لئے منافقت  اگر اسی طرح جاری رہی .تو کراچی آپریشن کے منفی نتایج نکلیں گے .اور اگر اس مرتبہ بھی آپریشن ادھورہ رہ جاتا ہے تو ملک کی بد قسمتی کی انتہا ہو گی .اور اس کا نتیجہ بھوت ہولناک نکلے گا .اور پاکستان کی بربادی کی یہ تین قوتیں ذمہ دار ہوں گی .الطاف حسین .نواز شریف اور زرداری ...اللہ کرے میرے حکمرانوں کو وقت پر ہوش آ جاۓ .ورنہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرے گا .حکمران جاگ جا .ورنہ آنے والی نسل تجھے اچھے الفاظوں سے یاد نہیں کرے گی .قوم کے لئے لمحۂ فکریہ ہے .یہ جو کچھ ہو رہا ہے ..جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا ..٠٠٩٢٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨ 

Friday, May 1, 2015

......مارشل لا .فوج... الطاف حسین..اور حکمران  .....
....انقلاب زمانہ دیکھئے کہ بھوت کچھ تبدیل ہو گیا مگر پاکستان کے اقتدار پرست طبقے کی کرسی سے چمٹنے کی سوچ تبدیل نہیں ہوئی .ووہی کھیل پرانے جاری ہیں .کہ کرسی کو کس طرح بچایا جاۓ .اقتدار کو کس طرح طول دیا جاۓ کس طرح دوام بخشا جاۓ .ووہی مراسی .چمچہ گیر ارد گرد مشورے دینے والے .سندھ سے  خبر آئی ہے کہ فوج آے گی تو نقل رکے گی .جمہوریت کے ٹھیکیداروں کی انوکھی منطق دیکھئے .مارشل لا اور فوج کی مداخلت  کو پسند نہیں کرتے .مگر خود کوئی کام کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے . زلزلہ آے.سیلاب آے.کوئی آفت آے. دہشت گردی کو ختم کرنا ہو .فوج کو بلاؤ.کرپشن .مہنگائی .ملاوٹ .ذخیرہ اندوزی .چور بازاری.رشوت .سفارش .اقرباپروری .پلاٹ مافیا.زمین مافیا .کو ختم کرنا ہے تو فوج کو بلاؤ.جاگیرداروں .وڈیروں کو نکیل ڈالنی ہے تو فوج کو بلاؤ.بیوروکریسی کو .نظام کو تبدیل کرنا ہے تو فوج کو بلاؤ.کسی کو انصاف فراہم کرنا ہے .کسی کا احتساب کرنا ہے تو فوج کو بلاؤ. نائین زیرو .کراچی میں آپریشن کرنا ہے .الطاف صاحب کو نکیل ڈالنی ہے تو فوج کو بلاؤ.کالاباغ ڈیم بنانا ہے .سونے چاندی کے ذخیرے کو کنٹرول کرنا ہے اور سیاستدان کو تحفظ فراھم کرنا ہے تو فوج کو بلاؤ. نظام نام کی .احتساب نام کی .قانون نام کی کوئی چیز پاکستان میں نظر نہیں آتی .صرف اقتدار والوں کی سنوائی ہے یہاں .جس کی لاٹھی .اس کی بھینس .سارے ملک کے اداروں سے ایک شخص الطاف حسین  اور ایک جماعت .ایم.قیو.ایم .کنٹرول نہیں ہو رہی ..سارے ادارے .سارے سیاسی لٹیرے بےبس ہیں .اس سارے کھیل میں نواز شریف کا کردار کہاں نظر آ رہا ہے .لگتا ہے نون لیگ صرف تماشا دیکھ رہی ہے .اور اقتدار کے مزے میں مست ہے .کیونکہ اس بحرانوں کی وجہ سے نون کے اقتدار کو دوام ملے گا .چند دن کا شور شرابہ .پھر ووہی ڈرامہ .ووہی ڈراپ سین ..نہ ہینگ لگی نہ پھٹکری .رنگ زیادہ .نہ کوئی نواز شریف کا مثبت  کردار.مگر کریڈٹ لینے کے لئے سب سے آگے .یہ کیسا ملک ہے .یہ کیسی جمہوریت ہے .کہ ایک شخص لندن میں بیٹھ کر تمام حکومتوں کو .تمام حکمرانوں کو .تمام میڈیا کو  یرمغال بناۓ رکھتا ہے .ایک مداری گر  سارا سارا دن ہر چینل  پر اپنا تماشا دکھاتا ہے .مگر کوئی پوچھنے والا نہیں .اور یہ ڈرامہ پچھلے ٢٥ سال سے جاری ہے .سب اپنے اپنے مفادات میں چپ ہیں .ایک ایسا کھیل پاکستانی قوم کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے .جو حیران کن ہے . اسی لئے مجھ جیسے لوگ پاکستان میں ایک ایسا مارشل لا دیکھنا چاہتے ہیں .جو پہلے بیہودہ قسم اور بےضرر قسم کا نہ ہو .جو صحیح معنوں میں ایک آپریشن کرے .سب کا احتساب کرے .فرسودہ .گھٹیا .نظام اور جاگیرداروں .وڈیروں .لٹیروں .کا خاتمہ کرے .لوٹی ہوئی دولت واپس لاۓ.اسحاق ڈار.صولت مرزا .عزیر بلوچ .ذولفقار مرزا .گورنر سندھ .زرداری .نوازشریف .سب کو کٹہرے میں کھڑا کر کے قوم کو سچ بتایا جاۓ .سچ کیا ہے .جھوٹ کیا ہے .کم از کم ٣٠ صوبے بناۓ جایں .تاکہ چند خاندان کی آجارہ داری کو ختم کیا جاۓ .جب سڑکوں پر ٹریفک بھی فوج نے ہی کنٹرول کرنی ہے . بوری بند لاشوں .ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کاروں کو فوج نے ہی کنٹرول کرنا ہے .تو پھر فوج اگر آ کر ملک کا نظام سنبھال لے .تو کیا تکلیف ہے .کس کے پیٹ میں درد ہے اور کیوں .جب آپ اتنے نا اہل ہیں .کہ ایک الطاف حسین کو .حسین حقانی کو .میر شکیل کو کنٹرول نہیں کر سکتے .تو تم کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں .مگر مارشل لا والوں سے گزارش ہے .کہ ضیاء .مشرف والا .مارشل لا .نہیں چاہئے .مارشل لا وہ ہو جس میں سیاستدان نہ ہوں .بلکہ احتساب ہو .ان لوٹوں کے بغیر مارشل لا ...اگر ملک میں ایک دفعہ گند صاف ہو گیا .تو پھر یہ ملک ہر قسم کی بھتہ خوری .دہشت گردی سے پاک ہو جاۓ گا .اور اگر ملک کے ساتھ تجربے جاری رہے .تو پھر اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے .تو اگر یہ کہا جاۓ .کہ ملک سہی سمت میں چل رہا ہے .تو لعنت ہے ایسے چلنے پر اور ایسے چلانے والوں پر ..اگر اس ملک میں فوج ایک منظم ادارہ .آخری سہارا بھی نہ ہوتا .تو ملک کب کا ٹھیکے پر جا چکا ہوتا ..ویسے اگر فوج مارشل لا نہیں لگانا چاہتی تو ٹھیکے پر زرداری .نواز شریف اور الطاف حسین کو دے دے .تاکہ وہ لوٹتے بھی رہیں .مگر تھوڑا بھوت قوم کے حصہ میں بھی آ جاۓ .اور اس روز روز کی بک بک سے قوم کو نجات مل جاۓ .کون سچا ہے .کون جھوٹا ہے .اس ملک میں اس کا فیصلہ ممکن نہیں .قانون کی گرفت صرف غریب کی گردن پر ہے ...جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا ..٠٠٩٢٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨