..........................
حیرت ہوتی ہے حکمران کی مکاری پر ..................
..............
ہر پاکستانی حکمرانوں کے قول و فعل کے تضاد کو دیکھ کر حیران و پریشان ہو جاتا ہے ..کہ جب یہ لوگ اقتدار سے دور ہوتے ہیں تو ان کے بلنگ بانگ دعوے اور بیانات اور ہوتے ہیں اور جب اقتدار کے مزے لیتے ہیں تو خواہشات و خیالات تبدیل کر لیتے ہیں .اور عوام کو بھول کر سب فیصلے اپنی ذات کے مفادات کے تابے کر لیتے ہیں ..اور عوام کو اتنی چالبازی .مکاری سے دھوکا دیتے چلے جاتے ہیں .سمجھتے ہیں کہ عوام بیوقوف ہے ..واہ میرے حکمران قربان ہوں تیری چالبازی اور مکاری پر ...میں بھوت دور نہیں جاتا صرف زرداری صاحب اور شریف برادران کے اقتدار کا موازنہ کرتا ہوں ..کچھ بھی نہیں بدلہ ..سب کچھ ویسے ہی چل رہا ہے ..بلکہ کرپشن میں تو شریف برادران زرداری صاحب کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں ..اگر زرداری صاحب نے ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑا تھا .تو آج بھی ووہی کھیل جاری ہے .جوئل کاکس کو عدالت سے ٹیکنیکل طریقے سے چھڑوایا گیا ہے ...بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ امریکی سفارت خانے سے فون کال آے..اور ہماری وزارت خارجہ اور داخلہ ان کے آگے لیٹ نہ جاۓ..ایک ہی کال سے غیر قانونی اسلہ قانونی بن جاتا ہے ..اور عدالت اپنا تاریخی فیصلہ سنا کر ملزم کو با عزت بری کر دیتی ہے .کاش کوئی عام آدمی ہوتا ..جس کے پاس نہ سفارش ہو نہ رقم ...سوچو اس کا کیا بنے گا ..کیا تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے .کچھ بھی نہیں ...بےشرمی ..بغیرتی .ہٹ درمی .لا قانونیت کی حد ہے .کہ زرداری صاحب ججوں کو بھال کرنے پر تیار نہ تھے .مظاہرے .احتجاج جاری تھے ..زرداری کے کارندے فرما رہے تھے کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جاۓ ..آج جیو .جنگ گروپ کے خلاف مظاہرے . احتجاج جاری ہیں ..شریف برادران بھی کسی فون کال کا بڑی ڈھٹائی سے انتظار کر رہے ہیں .بلکہ سینہ زوری سے پرویز رشید جیسے لوگ ایک غدار میر جعفر سے دبئی میں ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں ..کوئی اس لٹیرے قوم کے مجرم پر ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں .کیونکہ حکمران خود اس سازش میں ملوث بھی ہے اور میر شکیل کی پشت پناہی بھی کر رہا ہے .اب دیکھنا یہ ہے کہ شریف برادران میر شکیل کی یاری میں کس حد تک جاتے ہیں ..غنڈہ گردی ..بد معاشی .کی انتہاء دیکھئے کہ آج فیصل آباد میں جیو . جنگ گروپ کے صحافی نے ایک عام آدمی کو مارا پیٹا.اور تھپڑ مارے ..مگر حکمران صرف دیکھ رہا ہے ..دیکھو کس طرح چوکیدار چور سے ملکر قوم کو لوٹ رہا ہے اور احتجاج کرنے والوں کو کہ رہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جاۓ ..حکمران کی ملی بھگت سے شائستہ لودھی کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے ...حکمران قوم کے ساتھ ڈرامہ ٦٥ سال سے کھیل رہا ہے ..عدم برداشت کا درس دینے والے اینکر پرسن اتنا بھی نہیں جانتے کہ وہ مسلمان ہی نہیں ہوتا جو نبی پاک .صحابہ کرام کی توہین برداشت کر لے ...جس طرح کوئی اپنی ماں.بہن ..بیٹی .کی بےعزتی برداشت نہیں کر سکتا ..اسی طرح ....اس لئے حکمران اور اس کے حواری ہوش کے ناخن لیں ..اور جیو .جنگ گروپ کو بند کر دیں..یہی ملک و قوم اور حکمران کے مفاد میں ہے ..ورنہ پھر پچھتاوے کے سوا کچھ بھی نہیں بچے گا ......جاوید اقبال چیمہ ..میلان ..اطالیہ.....
No comments:
Post a Comment