Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Sunday, January 25, 2015

..........کیا پاکستان میں کوئی حکومت ہے ..........
..........کہنے کو تو پاکستان میں جمہوریت .پارلیمنٹ .سینٹ.قانون .آئین.عدالتیں .محکمیں .ادارے .سب کچھ ہے .مگر جب ذرا غور کیا جاۓ..کارکردگی کے حوالے  تو کچھ بھی نظر نہیں آتا .نہ پیٹرول ہے .نہ گیس ہے .نہ بجلی ہے .نہ روزگار ہے .نہ کہیں انصاف نام کی کوئی چیز نظر آتی ہے .ویسے تو آجکل کے حکمران بھوت تجربہ کار ہیں .پچھلے ٣٥ سال سے لگاتار حکمرانی کرتے چلے آ رہے ہیں .ہر دفعہ ملک پر حکومت کرنے کے تجربات کے انداز مختلف ہوتے ہیں .ہر دفعہ نئی انداز کے تجربے کرتے ہیں .مگر اس دفعہ حکمرانی کے انداز .کرپشن کے انداز اور طرز حکمرانی کچھ بدلے بدلے ہیں .پچھلے ادوار میں شریف برادران فوج سے پنگہ لیتے تھے .اب نہیں .پہلے کرپشن شریفانہ طریقے سے کرتے تھے .اب بدمعاشی سے زور بازو سے .مغروری سے .ہٹ دھرمی سے .بانگ دہل کرپشن کرتے ہیں .جیسے کہ رہے ہوں کہ کر لو جو کرنا ہے .حکمرانی بد معاشی سے اس طرح بھی کر رہے ہیں .کہ اپنی مرضی کے جج لگاتے ہیں پولیس افسر لگاتے ہیں اور اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے ہیں اور اپنی مرضی کے کمیشن بناتے ہیں اور پھر مرضی سے کلین چٹ بھی لیتے ہیں .مجال ہے کہ کسی کی پرواہ کریں .ماڈل ٹاون .فیصل آباد .جہلم .نابینا حضرات پر ظلم ہو یا بچوں .نرسوں .ڈاکٹروں پر ظلم ہو .سب کلین چٹ شریف برادران کے پاس ہے .کوئی پوچھنے والا نہیں .فرعون کی طرح طاقتور ہیں .فرعون .نمرود .شداد .کی یاد تازہ کرتے نظر آ رہے ہیں .اگر کوئی ایماندار افسر اپنے ضمیر کی آواز سننا چاہتا ہے تو اس کو خاموش کروا دیا  جاتا ہے .کس کی جرات ہے کہ فرعون حکمران کے سامنے کچھ بولے ..ویسے قوم بھی بے حس ہو چکی ہے .ہر ظلم خندہ پیشانی سے برداشت کر رہی ہے .مگر کب تک ..قوم کی بے حسی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بھی ہو سکتی ہے .مجھے تو لگتا ہے حکمران کے طرز حکمرانی کی وجہ سے کوئی بڑا انقلاب آنے والا ہے .اگر انقلاب نہ آیا تو مارشل لاء ضرور آ جاۓ گا ..ویسے میری نظر میں ایسی حکمرانی سے بہتر ہے کہ  مارشل لاء ہی آ جاۓ....جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا ..

No comments:

Post a Comment