Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Saturday, June 8, 2013

،،،،،،،،،،،،،،،،،،جھوٹ اور  میرٹ کا انقلاب ،،،،،،،،،،،،
،،،،،،،،،،،ہم میں سے بہوت لوگ میرے سمیت ہر روز جھوٹ بولتے ہیں ،،اور بہوت سے ایسے کام کرتے ہیں ،جن سے وقتی طور پر دنیا کے لئے فایدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ،،مگر اس میں ملکی سالمیت کا سودہ نہیں کرتے ،،کیونکہ ہمارے ہاتھ میں کمانڈ نہیں ہے ،،ہمارے کردار کا ردے عمل حکمران یا سیاستدان سے مختلف ہوتا ہے ،،یہ بڑی لمبی بحث ہے ،،اس پر کئی کتابیں لکھی جا سکتی ہیں ،،،اصل موضوع کی طرف آتا ہوں ،،دو دن پہلے  میاں  صاحب کی پہلی تقریر  کے ایک الفاظ میرٹ پر کالم لکھا ،،جس پر کافی لوگوں نے تنقید کی ،،کہ میاں صاحب کو کام تو کرنے دو ،،،وغیرہ ،،وغیرہ،،،،،تو میرے قوم کے شاہینوں میرے کالم نے میاں صاحب کو کام کرنے سے روک تو نہیں دیا ہے ،،سچ لکھا اور تجزیہ آپ تک پنچایا ،،آپ کی اپنی راۓ،اور میری اپنی راۓ ،،،میں تو سیدھی بات کرتا ہوں ،کہ سیاسدان ،میرا حکمران ،اگر جھوٹ بولنا چھوڑ دے اور اپنی تقریروں پر قوم کو عمل کر کے دکھا دے اور ہر کام کو ہر تقرری ،ہر ٹرانسفر کو ،،ہر اپائنٹمنٹ  کو میرٹ پر کرنے کا وعدہ پورا کر دے تو ملک میں سبز انقلاب آ سکتا ہے ،،قوم کی عزت بھال ہو سکتی ہے ،،باہر کے ملکوں میں رہنے والے  پاکستانیوں کے آدھے مسایل حل ہو سکتے ہیں اور پوری قوم کی سوچ تبدیل ہو سکتی ہے ،،جبکہ اس وقت میں اور ہر سچا پاکستانی یہ سمجھتا ہے کہ میرا سیاستدان اور کسی بھی شکل میں حکومت کرنے والا حکمران عوام سے جھوٹ بولتا ہے اور کوئی کام میرٹ پر نہ ہوتا ہے اور نہ ہو گا ،،جب تک حکمران میرٹ پر عمل نہیں کرواۓ گا ،،میرٹ ایک چھوٹا سا لفظ ہے مگر اس کے اثرات جھوٹ کی طرح بہوت زیادہ ہیں ،،بلکہ جس طرح مسلمان جھوٹ کی وجہ سے برباد ہو جاتا ہے اسی طرح قوم بھی میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے برباد ہو جاتی ہے ،،لوگوں میں احساس کمتری ،فرسٹریشن ،،اور حکمران سے نفرت کا عنصر شامل ہو جاتا ہے ،،،،،مجھے ہر حکمران اور سیاستدان سے صرف یہی گله شکوہ ہے ،،کہ وہ میرٹ کی بات کرتا ہے ،،عمل نہیں کرتا ،،،،،وہ بھڑکیں مارتا ہے ، میرے جزبات سے کھیلتا ہے ،،،اور کرتا ووہی ہے جو بیوروکریسی اسے پٹی پڑھاتی ہے ،،اور بیورو کریسی کبھی بھی فرہنگی کے نظام کو بدلنا نہیں چاہتی ،،جس میں اقرباپروری ،،سفارش اور رشوت  کا عنصر شامل ہے ،،افسوس اسی بات پر ہے ،،کہ جنہوں نے ہمیں نظام دیا ،،انہوں نے اپنے ہاں اس نظام کو بدل دیا ،،مگر ہم اسلام کو بھول کر ان کے غلط نظام سے چمٹے ہووے ہیں ،،، واہ مسلمان تیری اور تیرے حکمران کی کیا بات ہے  ،،،،میلاد منانے میں ،،نبی کے دن میں سب سے آگے اور نبی  کی اطاعت اور خدا کے احکامات میں سب سے پیچھے ،،،،،حکمران تم کو تمہارا میرٹ کا انقلاب مبارک ہو ،،تم بھی سوچو اپنی اداؤں پی غور کرو اور ہم بھی تمہارا میرٹ دیکھیں گے،،،جاوید تو تمہارے جھوٹ اور فریب سے آشنا ہے ،،،پھر آسمان کی طرف دیکھیں   گے ،،   ،،،،انشااللہ ،،،،،،
،،،،،،،،،،،،،،،جاوید اقبال چیمہ ،،،میلان ،،اطالیہ،،،،،،،،،،،،،
،،،،،،،،،،،٠٠٣٩،،،،،،،٣٢٠،،،٣٣٧،،،،٣٣٣٩،،،،،،،،

No comments:

Post a Comment