Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Wednesday, April 2, 2014

...........
سنہری ملک جس میں اپوزیشن ہے ہی نہیں ..............

......

جمہوریت کے ٹھیکیدار ہمیشہ یہ رونا روتے بہآنے بناتے تھے ..کہ ہم کو فوجیوں نے کچھ کرنے ہی نہیں دیا .اور یہاں ہمیشہ قانون کی جمہوریت کی حکمرانی نہیں رہی ..حالانکہ یہ جمہوریت کے سب ٹھیکیدار انہی فوجی آمروں کی پیداوار ہیں .اور ہمیشہ اقتدار میں رہے ہیں ..مگر چونکہ فرعون کی کرسی کا شوق ہر ایک کو ہوتا ہے ..اس لئے یہ عوام سے ہر دفعہ جھوٹ بولتے تھے اور بولتے ہیں ..اب سارے قلی طور پر اس حمام میں ننگے ہو چکے ہیں ..مگر ڈھیٹ اور بےغیرت اتنے ہیں کہ مانتے پھر بھی نہیں ..ہر دفعہ قوم سے یہی وعدے کرتے ہیں کہ اگر موقعہ ملا تو نظام بدل دیں گے ..عوام کے لئے یہ کریں گے . وہ کریں گے .کشکول توڑ دیں گے .دودھ کی نہریں بھا دیں گے .کالا باغ بنا دیں گے .انڈیا کو سبق سکھا دیں گے ...وغیرہ ..وغیرہ ...مگر اندازہ کریں اور ان کے جھوٹ ..فراڈ .بیمانی ..پر ابھی تک قوم نے ان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری نہیں دی ..مگر کچھ اداروں نے یہ حق بھی ادا کر دیا ...یعینی نمک ہلالی .....اب جمہوریت کے ٹھیکیداروں کو پھر موقعہ ملا ہوا ہے .اور سواۓ کرپشن کے ابھی تک عوام کو کوئی تحفہ نہ مل سکا ہے ..ویسے تو بجلی .گیس .مہنگائی .بیروزگاری .چوری .ڈاکے .قتل و غارت گری .ملاوٹ .بے حیائی .ناچ گانے ..ڈانس ..فیشن شو اور بھوت سے تحفے قوم کو دے جا سکے ہیں .جن کا ہم حکمران کا جمہوریت کا شکریہ ادا نہیں کر سکے ..جس کے ہم قصور وار ہیں اور پھانسی کے غداری کے حق دار ہیں اور بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں ..حکمران جو مرضی قانون کی شق لگا لے .ہمارے گلے میں پھندہ فٹ آتا ہے ...سارا قصور ہمارا ہے ..کیونکہ ہم بار بار ایک ہی فقرہ دوہرا کر بری ذمہ ہو جاتے ہیں کہ جیسی عوام ویسا حکمران ...جانے کب تک یہ گالی سنتے رہیں گے ..مگر کسی نے کبھی یہ نہیں سوچا ..کہ ہم کو اس حال تک پنچایا کس نے ..اسی بےغیرت حکمران کی چال بازی سے مکاری سے ہم اس حال کو پنچے ہیں ..اب دیکھو کتنے خوش قسمت ہیں شریف برادران ...ان کی ساری تمنائیں پوری ہو چکی ہیں ..اور وقت کے خلیفہ بنے ہووے ہیں .جو چاہتے ہیں ہو جاتا ہے اور جو کچھ کرنا چاہ رہے ہیں وہ کھلم کھلا کر رہے ہیں کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ..نہ کوئی اپوزیشن ہے اور کوئی ان کے مقابلے کا کوئی لیڈر ...سب جمہوریت بچاؤ .جمہوریت بچاؤ ..کا ورد کر رہے ہیں ..کیونکہ جمہوریت کے ٹھیکیدار یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نے آپس میں اتحاد ختم کر دیا تو مارشل لا کے ساتھ جو جمہوریت کے چیمپئن اور ٹھیکیدار بن جایں گے ان میں نمایاں کردار گجرات اور کراچی والوں کا ہو گا اور فضل رحمان تو اپنا جمہوری چمچہ ہر جگہ جیب میں رکھتے ہیں ..یہ ہے عمران خان کو اندر کے لوگوں کا مشورہ ..کہ اگر عمران خان اپنے اور قوم کے حق کے لئے احتجاج پر نکلے تو اس عوامی جمہوریت کی بساط لپیٹ کر فوجی جمہوریت کے ٹھیکیداروں کے سپرد کر دی جاۓ گی ....یہ ہے ہماری اپوزیشن اور ہمارے لیڈر کا عوامی اور قومی جزبہ ..جس کے سہارے میاں صاحب عیاشی کر رہے ہیں اور دونوں بھائی فرعون بنے ہووے ہیں ..آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا ...مگر مارشل لا ہمیشہ اس وقت آتا ہے .جب جمہوریت کے چیمپئن ڈلیور نہیں کر سکتے ...حقیقت .......جاوید اقبال چیمہ ..میلان ........٠٠٣٩٣٢٠٣٣٧٣٣٣٩ ............

No comments:

Post a Comment