Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Tuesday, May 12, 2015

.............عمران خان کی شعور کے لئے جنگ ....
...........دشمن .حاسد .بغض .کینا.رکھنے والے .نفرت کرنے والے .غرض کہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے .جو عمران خان کی ذاتی زندگی  سے متفق تھے یا نہیں بھی تھے .مگر اس بات سے اتفاق کرتے ہیں .کہ ذولفقار علی بھٹو کے بعد اگر عوام کو شعور دیا یا قوم کو نیند سے بیدار کیا .یا پاکستان کے اندر پہلی دفعہ تبدیلی نظام کے لئے اتنی ہلچل پیدا کی .جو کوئی نہیں کر سکتا تھا .کل کیا ہوتا ہے کیا نہیں ہوتا .مگر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے .کہ پاکستان میں اب وہ تبدیلی آ کر رہے گی .جس کی تحریک عمران خان نے شروع کی  تھی  ..یہ کریڈٹ عمران خان کو جاۓ گا .جس نے ہجوم کو قوم بنانے کی بات کی .فرسودہ فرھنگی .دقیانوسی  نظام کی تبدیلی کی بات کی .انصاف و احتساب کی بات کی .اب اگر قوم میں شعور آے یا نہ آے.ملک میں انقلاب برپا ہو یا نہ ہو .نظام فوری طور پر تبدیل ہو یا نہ ہو .مگر جو ہوا چل نکلی ہے وہ اپنا اثر ضرور دکھاۓ گی .کیونکہ ہر زی شعور یہ بات جانتا ہے کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کے لئے .جاگیرداروں .وڈیروں کے تسلط سے آزادی کے لئے .کسی بڑے آپریشن کی ضرورت ہے .کیونکہ رکاوٹیں ڈالنے والے مفاد پرست بھوت طاقتور ہیں .عالمی آجنڈہ.عالمی سازش بھی پاکستان میں سر گرم ہے .بڑے بڑے انویسٹر بھی ایسے ہیں جو اپنے گھوڑوں پر پیسہ لگاتے ہیں اور بعد میں وصول کرنا بھی جانتے ہیں .اس ملک میں کئی طرح کے اقتدار کے لئے اگریمنٹ اور .این.آر .و .کئے جاتے ہیں .منافقت کے لئے .جس کو مصلحت اور مفاہمت کا نام دیا جاتا ہے .اور عدالتوں سے بھی نظریہ ضرورت کا جادو قوم کے سر چڑھ کر بولتا ہے .یہ ملک کی بد قسمتی ہے .کہ یہاں کوئی کام میریٹ پر نہیں ہوتا اور سواۓ فوج کے کوئی ادارہ اپنی ذمہداری پوری کرنے کو تیار نہیں ہے .کیونکہ اداروں کے اوپر من پسند چمچوں کو بٹھا دیا جاتا ہے .جس کی وجہ سے ادارے تباہ و برباد ہو چکے ہیں .

No comments:

Post a Comment