Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Wednesday, March 26, 2014

.............................
پنجاب پولیس کی کارکردگی زیرو ہے .............

..............

کیوں صفر ہے .کیوں کچھ بھی نہیں بدلہ ..کیوں بہتری نہیں آئی ..کیوں لوگوں کو انصاف نہیں ملتا . کیوں کرپشن ختم نہیں ہوئی ..کیوں روایتی انداز اپناۓ جاتے ہیں .کیونکہ حکمران کسی بھی ادارے کو نہ نظام دے سکی ہے اور نہ لگام ..کسی پولیس افسر کی کیا ذمہ داری ہے . کسی کو کچھ معلوم ہی نہیں ..کیا دائرے میں رہنے کے حدود ہیں .اور کہاں حدود سے تجاوز کیا جاتا ہے اور کیوں ..کیونکہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس .....کسی بھی حکمران نے کرپشن . سفارش .ختم نہیں کی ..کیونکہ حکمران خود کرپشن اور سفارش میں ملوث ہوتا ہے ...کچھ نفری کم ہے کچھ حکمرانوں کی سیکورٹی ضروری ہے اور کچھ پروٹوکول میں ہوتے ہیں .جو باقی بچ جاتے ہیں .وہ افسروں اور جاگیرداروں . وڈیروں کی خوشامد میں لگے ہوتے ہیں ..اوپر والے خوش تو تھانیدار کو کسی کی پرواہ نہیں ہوتی ...جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ خادم اعلی بھوت کام کر رہا ہے .وہ میرے نزدیک بکواس کرتے ہیں . جھوٹ بولتے ہیں ..ہر کام کے لئے کارکردگی بولتی ہے ..جس کے بعد میری طرح کے لوگ نہ تنقید کر سکتے ہیں نہ بکواس ...کیونکہ سیاسی آدمی سیاسی حکمران کے خلاف تو بکواس یا تنقید خواہ مخواہ کر سکتا ہے ..مگر عوام حقایق کو دیکھتے ہیں ..ضرورت اس بات کی تھی کہ پولیس کے نظام میں بھی کچھ تبدیلی لائی جاتی ..مگر افسوس خادم اعلی پنجاب یہ کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ....بلکہ پہلے سے زیادہ پولیس کی بد معاشی بڑھتی جا رہی ہے ...میں نے پہلے بھی ایک کالم میں عرض کیا تھا ..کہ صرف اگر پولیس کے تھانیدار کے لئے یہ قانون بنا دیا جاتا ..کہ تھانے دار کو اتنے سال کے لئے تبدیل نہیں کیا جاۓ گا .تھانے دار کا موبائل نمبر تھانے کے باہر لکھ دیا جاۓ .علاقے میں ہونے والی واردات پر تھانے دار .یا گھر جاۓ گا ہمیشہ کے لئے .یا پروموشن کا حق دار ہو گا .یا سیدھا جیل جاۓ گا سزا کے لئے .....اگر صرف اتنی ہی ذمہ داری تھانے دار کو دے دی جاۓ .تو حالات کافی حد تک کونٹرول ہو سکتے ہیں ..کیونکہ میرے نزدیک علاقے کے ہر بد ماش کو پولیس جانتی ہوتی ہے ..نوے پرسنٹ ہونے والی واردات پولیس کے نوٹس میں ہوتی ہیں ..کیونکہ کچھ تو تھانے دار کی مجبوری کہ اس کو منتھلی بھی دینا ہوتی ہے اور کچھ اپنے گھر بھی افسروں کی نظر سے بچا کر لیجانا ہوتا ہے ..اس لئے جرائم تو اس وقت کم ہوں گے .جب آپ علاقے کے چند شریف آدمیوں کو بھی کچھ ذمہ داری دیں گے یا اختیارات ....ورنہ انصاف اس قوم کا خواب ہی رہے گا ...چاہے خادم اعلی ہو یا خادم اعلی کا باپ حکمران بن جاۓ ....جب تک آپ اقتدار عوام کی نچلی سطح پر منتقل نہیں کریں گے ....نہ انصاف نہ امن ہو گا ...نہ پولیس کی کارکردگی بہتر ہو گی .....جاوید اقبال چیمہ ..میلان ..اطالیہ...٠٠٣٩..٣٢٠...٣٣٧...٣٣٣٩...

No comments:

Post a Comment