Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Saturday, September 20, 2014

...................مڈ ٹرم الیکشن .جمہوریت اور تیسری قوت .......................
..........اب جبکہ نا اہل کرپٹ حکمران اور سیاستدان .جمہوریت .جمہوریت  کا دن رات راگ الاپنے والے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں .اور جمہوریت بھی نافذ نہیں کر سکے ..بھوت سارے مفاد پرستوں کے ٹولے نے ملک کی پرواہ کئے بغیر نظام کی تبدیلی کے آگے دیوار کھڑی کر رکھی ہے . یہ پارلیمنٹ کا کردار دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے .کہ ہمارے حکمران کیوں چھوٹ بولتے ہیں کیوں عوام کو بیوقوف بناتے ہیں ..اصل میں بات ووہی سچ ہے جو عمران خان اور قادری صاحب کہ رہے ہیں .کہ یہ تو پیسہ بنانے آتے ہیں اور پھر کچھ صدر سے معاف کروا لیتے ہیں .کچھ عدالتوں کو خرید کر معاف کروا لیتے ہیں ..اور پاک صاف شفاف بن جاتے ہیں ..اور ہر حکمران دوسرے بد کردار حکمران کو تحفظ فراھم کرتا ہے .اور اس طرح یہ بلی چوہے کا کھیل جاری رہتا ہے .اور ٦٥ سالوں سے جاری ہے ..اور پروٹوکول کے ساتھ عوام کو دکھانے کے لئے دورے اس طرح کرتے ہیں .جس طرح گلہری درخت پر سیر کرتی ہے .کبھی اوپر سے نیچے اور کبھی نیچے سے اوپر ..بس ان کی بےسود آنیاں اور جانیاں دیکھو ..بیچارے پاخانہ بھی عوامی مفاد میں کرتے ہیں ..ہر بار یہ مختلف قسم کے نعرے لگاتے ہیں .کبھی بجلی گیس کے .کبھی بیروزگاری .مہنگائی ختم کرنے کے نعرے.کبھی روٹی .کپڑا .مکان کے نعرے..کبھی کالاباغ ڈیم بنانے کے .کبھی مزید صوبے بنانے کے نعرے..کبھی گوادر کو دوبئی بنانے کے نعرے.کبھی کشکول توڑنے کے نعرے.کبھی اپنے معدنی وسایل سے استفادہ کرنے کے نعرے.کبھی نظام کو تبدیل کرنے .اور جاگیرداروں .وڈیروں سے زمینیں واپس لینے کے نعرے..کبھی عوام کی دہلیز تک انصاف پنچانے کے نعرے...مگر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کی دیر ہوتی ہے .سب وعدے ختم .صرف مال بنانے اور مال باہر منتقل کرنے پر زور ..اور بس اقرباپروری ..اور ہر شاخ پر ڈاکو بٹھا کر عوام کا خون نچوڑنے کی واردات ..بس یہی کچھ ہو رہا ہے ..مگر میرے جیسا پاکستانی سوچتا ہے .کہ اگر حکمران پاک صاف ہے .عوام میں مقبول ہے .تو مڈ ٹرم الیکشن میں جانے سے کیوں ڈرتا ہے .نظام تبدیل کرنے سے کیوں ڈرتا ہے .یونین کونسل کے الیکشن کروانے سے کیوں ڈرتا ہے ..اور پھر اگر کرپٹ حکمران بےلگام ہو ہی چکا ہے .ملک کو برباد کرنے پر تل ہی چکا ہے .اور جب یہ بات ثابت ہو چکی ہے .کہ عالمی سازشوں کے ہاتھوں کھیل رہا ہے .ہندوستان کے ہاتھوں کھلونا بن چکا ہے .کشمیر اور پانی کا ایک بھی مسلہ حل نہیں کر سکا .جبکہ کراچی کا امن بھی بھال نہیں کر سکا .اور جیو .جنگ گروپ جیسے غداروں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے ..تو پھر تیسری قوت کیا دیکھ رہی ہے ..اس کا مطلب ہے کہ قوم کو اب فوج سے بھی مایوس کروایا جا رہا ہے ..میں یہ نہیں کہتا کے فوج مارشل لا لگا دے ..مگر اپنا کردار تو ادا کرے .کم از کم چند اصلاحات کے بعد مڈ ٹرم  الیکشن تو کروانے کے لئے تو اپنا کردار ادا کر سکتی ہے ..میری فوج اتنی بھی گئی گزری نہیں .کہ وہ قوم کو اس بحران سے بھی نہ نکال سکے .جبکہ پاکستان کی تاریخ میں فوج نے ہر قسم کے کردار ادا کئے ہیں ..میں مارشل لا کے خلاف ہوں .مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک تباہ ہوتا رہے اور فوج دیکھتی رہے ..آخر کسی نے تو ان کرپٹ سیاستدانوں کو نکیل ڈالنی ہے .نظام کو تبدیل ہونا ہے .تو وہ کوئی باہر سے آے گا .یا اوبامہ صاحب آ کر ہمارا نظام تبدیل کریں گے .کیونکہ پارلیمنٹ والوں نے تو ثابت کر دیا ہے .کہ وہ نظام کی تبدیلی کے آگے دیوار ہیں .تو وہ کون ہو گا .جو ان سے کہے گا .کہ انسان بن جاؤ .اور اپنی جمہوریت کو سبھالو .اسے لگام ڈالو .پٹری پر چڑھنے دو .ورنہ کرین کو فوجی ڈرایور کی ضرورت پڑ جاۓ گی ..میں دست بستہ فوج سے تیسری قوت سے عرض کرتا ہوں .کہ جناب ضیا صاحب اور مشرف بہادر صاحب نے پہلی غلطی یہ کی .کہ مارشل لا لگایا .دوسری غلطی یہ کی کہ سیاستدانوں کو ساتھ بھی ملایا اور چارہ بھی ڈالا ..مگر خدا راہ اب  تماشہ دیکھنے والی غلطی نہ کرو ..تیسری قوت بھی غلطی پے غلطی نہ کرتی جاۓ .کیونکہ اگر کیانی صاحب افتخار چودھری کو بھال کروا سکتے تھے ..ناممکن کو ممکن بنا سکتے تھے .اور ملک کو بحران سے نکال سکتے تھے ..تو آج آپ اتنا سا کردار ادا کیوں نہیں کر سکتے ..کہ اپنی نگرانی میں اصلاحات کروا کر مڈ ٹرم الیکشن کروا دیں..تاکہ جمہوریت پٹری پر چڑھ جاۓ ..جبکہ سیاستدان فیل ہو چکے ہوں ..اور ویسے بھی اپنے گھر میں خود سر اولاد کو راہ راست پر لانے کے لئے کسی تھانیدار کی ضرورت تو ہوتی ہے نہ آخر ..اس میں ہرج ہی کیا ہے .کہ میری بگڑی ہوئی اولاد کو کوئی گھر کا بڑا سمجھا دے اور گھر کی بات گھر میں ہی رہ جاۓ ..اور اگر تیسری قوت تماشا دیکھنا چاہتی ہے ..تو پھر پاکستان میں انارکی پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور شاید عراق سے بد تر صورت حال کا سامنا کرنا ہو گا .تب فوج کیا تماشا ہی دیکھے گی ..آخر کب تک ..مرض کا علاج گولیوں اور کیپسول اور کڑوے شربت سے ہو جاۓ .تو بہتر ..ورنہ آپریشن آپریشن ہی ہوتا ہے .چاہے چھوٹا ہو یا بڑا..آپریشن سے بچنا چاہئے ..تیسری قوت میرا علاج کر لو . اس سے پہلے کہ آپریشن کی نوبت آ جاۓ ..ویسے اس دفعہ آپریشن بڑا سخت دیکھ رہا ہوں ..سیاستدان جمہوریت کے نشے میں مد حوش ہیں ..اس دفعہ بھوت سارے لوگوں کو پھانسی کے پھندوں تک جانا ہو گا .اگر صدام کی طرح ہٹ دھرمی کو نہ چھوڑا..اور نوشہ دیوار نہ پڑھا تو ....بہتر ہو گا حکمران ہوش کے ناخن لے ..
......جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا ....٠٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨ ........

No comments:

Post a Comment