Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Saturday, October 25, 2014

............................ایوولوشن اور ریوولوشن ..قسط نمبر دو .............
..............بھوت نمایاں فرق ہے .ان دونوں میں .اس وقت ملک میں ایوولوشن اپنے سارے سازو سامان اور رنگ ڈنگ سے نمایاں ہے .٦٠ سالوں سے اقتدار ان لوگوں کے قبضہ میں ہے .جو وی .آئی .پی..کلچر .پروٹوکول .جاگیردار اور وڈیرے اور شاہانہ بیوروکریسی کے قبضہ میں ہے .اور ملک مافیا ایوولوشن کے شکنجے میں جھکڑا ہوا ہے .پہلے ایوولوشن کی تعریف حاضر ہے .ایوولوشن .انقلاب کے اثرات و مقاصد مٹانے کا نام ہے ..عوام کو طاغوت کے اندر رکھ کر طفل تسلیاں دے کر سلانے کا نام ہے ..یہ ایوولوشن نظام کی مہربانی ہے کہ حکمران کو نشہ ہو جاتا ہے جب وہ عوام کو لوریاں دے کر سلاتا بھی ہے اور خون بھی چوستا ہے .ملک کے غریب عوام کو شیعہ..سنی ..وہابی ..دیوبندی .مسلمان .غیر مسلمان .سرائکی .پنجابی .سندھی .مہاجر .بلوچ .پٹھان ..کی بنیاد پر قتل و غارت کروانے کا نام ہے ..ہر بات پر مٹی ڈالنے کا نام ہے ..جمہوریت اور آمریت کے نام پر لوٹ کھسوٹ کا نام ہے .اپنے پسندیدہ افراد .اعلی فوجیوں .بیوروکریٹ اور پرانے  فیوڈرل لارڈز میں لاکھوں ایکڑ زمین بانٹنے کا نام ایوولوشن ہے .چند ہزار من پسند لوگوں کو لیپ ٹاپ .روٹی تندور .مریم نواز سے قرضے اور بینظیر سکیم سے ایک ایک ہزار روپے زکات دینے اور خزانہ لوٹانے کا نام ہے ..دس بیس کنال کے عشرت کدوں اور ہزاروں ایکڑ کے محلات بناننے کا نام ہے .غریبوں کے مسایل کو حل کرنے کے جھوٹے وعدے..جھوٹے چیک تقسیم کرنا .چند روٹیاں فٹ پاتھوں پر بیٹھے ہووے فقیروں کو تقسیم کرنے کا نام ہے ایوولوشن ..عدم ثبوت.کی بنا پر .چوروں .لٹیروں .ڈاکووں .قاتلوں .دہشت گردوں .کو چھوڑنے کا نام اور گواہی دینے والوں کو خوف زدہ.کرنے اور راستے سے ہٹانے کا نام ایوولوشن ہے ..ایسے ملک میں جہاں نہ قاتل کا پتہ .نہ مقتول کی داد رسی .اور وزیر داخلہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازہ جاتا ہے .یہ ہے ایوولوشن کے کمالات ..ظالموں .غاصبوں .کے بچوں پر لاکھوں .کروڑوں .خرچ ہوتے ہیں .اور باقی ملک کے ٦٠ فیصد غریب بچے پرائمری سکول میں بھی نہیں جا پاتے ..ملک میں اگر کوئی پلانٹ  بیس  بیس  ہزار میگاواٹ بجلی  پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے .اور ایک پاور سٹیشن میں اگر ١٤ یونٹ ہیں .تو دو کو چلایا جاتا ہے تاکہ ملک لوڈ شیڈنگ کا شکار رہے اور فیکٹریاں بند ہوں اور عوام کو تکلیف پنچائی جاۓ .اور ملک کے نیرو خوش ہو کر عیش کی بانسری بجایں..اس طرح عوام ریلیاں نکالتی رہے احتجاج کرتی رہے اور سٹیٹس کو .والے محلات میں عیش کریں .بیروزگار نوجوان در در کی ٹھوکریں کھاتے رہیں .کچھ نشہ کریں کچھ ڈاکے ماریں اور حکمران ان کی لاشوں پر سیاست کریں .فوٹو سیشن کریں .عوام سے ہمدردی ظاہر کریں اور اسی طرح دھوکہ دیتے رہیں .بجلی بند .گیس بند .کارخانے بند .لاکھوں مزدور .کسان بیروزگار .اور حکمران اپنا بینک بیلنس امریکا .لندن اور سوئزر لینڈ منتقل کرتے رہیں .یہ نظام ایک دھوکے اور فریب کے سوا کچھ بھی نہیں .ایوولوشن کی وجہ سے ملک کے ٹکڑے ہووے .امریکا نے فوجی اڈے بناۓ.افغان مہاجرین کو یہاں کھلا چھوڑا گیا.دہشت گردی کو غداروں کی وجہ سے عام کیا گیا ..اس میں مصلحت اور منافقت ہے .خرید و فروخت کا کاروبار ہر ادارے میں کیا گیا .عدالتوں .میڈیا میں بھی وغیرہ وغیرہ .پارلیمنٹ اور سینٹ کو خوشامدیوں سے فل کیا گیا .زرد صحافت اور حکمران کے قصیدہ خوان پیدا کئے گہے.طاغوتی قوتوں کی چال تھی یہ نظام ..جس صوبے میں ٢٠ افراد ہر روز اغوا ہوں .٢٠ حادثہ سے مر جایں .٢٠ خود کشی کریں .ہزاروں ڈکیتیاں ہوں .ہزاروں روپے کی کرپشن ہر روز ہو .نا انصافی .چور بازاری زوروں پر ہو .طالب علم اپنے مسایل سے پریشان ہوں .وہاں کا انچارج خود کو خادم اعلی کہلاتا ہو .وہاں انصاف کس کو ملے گا .اور اس کو گڈ گورنس کہا جاۓ .تو آپ اس نظام کو کیا کہیں گے .اور تبدیلی کا نعرہ لگایں.یا نظام بدلنے کے لئے احتجاج کریں تو آپ پر گولیاں چلیں ..تو آج کل کے حکمران اور فرعون میں کا فرق رہ جاتا ہے ..جاری ہے ..کل آپ کو ریوولوشن کا مطلب سمجھاؤں گا ....جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا ..٠٠٩٢٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨ 

No comments:

Post a Comment