Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Tuesday, March 4, 2014

...........................
سیاسی مفادات کا مارشل لا یا انقلابی مارشل لا

............

اس میں تو کوئی شک کی گنجایش نہیں کہ پاکستان کی تقدیر سے نام نہاد جمہوریت نے بھی کھیلا اور مارشل لا والوں نے بھی ایسا کھیل کھیلا اور ایسی آگ میں اس قوم کو پھینک دیا . جس میں ہم مسلسل جل رہے ہیں . اور کون جانے کہ یہ آگ کیسے بھجے گی . یا سب کچھ جلا کر راکھ کر دے گی ..اگر کسی دل جلے یا میرے جیسے نظام سے باغی اور حکمران سے ناامید والوں سے پوچھیں تو وہ یہی کہتا ہے کہ کوئی غیبی طاقت ہی اب ہم کو بچا سکتی ہے ..مارشل لا سے ہم کیوں متنفر ہوۓ..کیونکہ عوام کو قوم کو جو توقعات تھیں وہ پوری بھی نہ ہویں اور فوج کے منظم ادارے کو بھی بدنام کیا گیا ..اسی لئے اب جب کوئی فوج کو دعوت دیتا ہے کہ آ کر اقتدار سنبھال لے تو اس کو بری نظر سے دیکھا جاتا ہے ..آخر کیا وجہ ہے کہ مارشل کے شب خون مارنے پر میرے جیسے مٹھایاں بھی بانٹتے ہیں اور پھر مارشل لا کے پھندے سے اس کی غلاظت سے جان جھڑوانے کے لئے سڑکوں پر بھی احتجاج کے لئے آتے ہے ..اب جب کہ پھر مارشل لا کی چاپ سنائی دے رہی ہے اور کچھ لوگ دعوت بھی دے رہے ہیں .تو دیکھنا یہ ہے کہ مارشل لا ہمیشہ نام نہاد جمہوریت کے ٹھیکیداروں . کرپٹ سیاستدانوں کی نا اہلی کی وجہ سے آتا ہے اور بدنام بھی اسی لئے ہوتا ہے کہ پھر مارشل لا والے بھی انھیں کرپٹ حکمرانوں کو ساتھ ملا کر اقتدار سے کھیلتے ہیں .مارشل لا لگانے والوں کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے کہ قوم تبدیلی چاہتی ہے .نظام کی .ان بےغیرت .چور اچکوں کے چہرے کی .جاگیردار اور وڈیرے اور کن ٹٹوں سے نجات چاہتی ہے ..مگر جمہوریت اور مارشل لا دونوں ہی جب مفادات کی حکمرانی کریں گے تو ملک کا بیڑہ غرق تو ہو گا سو ہو چکا .اب یہ ناسور بن چکا ہے ..تو اس کا حل کیا ہے ..حل یہ ہے بڑا آسان ..کہ جمہوریت کے چیمپئن فلفور نظام کو تبدیل کر دیں..اقتدار چھوٹے چھوٹے صوبوں اور یونین کونسل کو منتقل کر دیں.زمین کی تقسیم دوبارہ کی جاۓ ..کالا باغ ڈیم بنایا جاۓ .تمام عدالتوں میں پڑے ہووے سال ھا سال سے مقدمات کا فیصلہ کر کے جیلوں کو خالی کر دیا جاۓ .انصاف اور احتساب کو یقینی بنا دیا جاۓ ..ورنہ یہ کام وہ اب کریں گے . جن کے بوٹوں کی چاپ اسلام آباد میں سنی جا رہی ہے .ورنہ انڈیا کے پالتو کتے دہشت گرد جو پورے ملک اور خاص کر بلوچستان میں مداخلت کر رہے ہیں یہ مشرقی پاکستان والی سازش سے زیادہ خطرناک ہے .اب کی بار آنے والے مارشل سے قوم کی یہ توقعات ہیں کہ وہ نظام تبدیل کریں اور کسی بھی سیاسی پارٹی کو اقتدار میں شامل نہ کریں .یہ مشرف والا سیاسی مفادات والا مارشل لا نہ ہو . بلکہ انقلابی مارشل لا ہونا چاہئے ....جاوید اقبال چیمہ ..میلان..اطالیہ....٠٠٣٩..٣٢٠...٣٣٧..٣٣٣٩..

No comments:

Post a Comment