Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Tuesday, December 2, 2014

............. پختون خواہ کی حکومت ختم سمجھو .....
......لگتا ہے شریف برادران کی ہٹ دھرمی .گردن میں سریا اور اقتدار کی حوس اور مذاکرات نہ کرنے کی پالیسی عمران خان کو بلآخر آخری قدم اٹھانا پڑے گا .اور کے .پی .کے..کی حکومت ختم کرنا پڑے گی .مگر یہ انتہائی قدم ابھی تک عمران خان جمہوریت کی خاطر نہیں اٹھا رہے .جبکہ احتجاج کو بھی پر امن  رکھنے پر اصرار کر رہے ہیں .حالانکہ میرے جیسے  لوگ سمجھتے ہیں .کہ پاکستان کا حکمران اتنا مہذب نہیں ہے .کہ اس کو مہذب احتجاج راس آے.بلکہ پاکستان کا حکمران تو کوئی چھوٹی سی چھوٹی بات بھی نہیں مانتا .جب تک جلاؤ گھیراؤ نہ ہو .پاکستان میں انصاف حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہے .یا خریدنا پڑتا ہے یا چھیننا پڑتا ہے .اسی لئے غریب آدمی کو انصاف نہیں ملتا .افسوس ہے اس قوم کے حکمرانوں پر کہ یہ مفادات کی کرپشن کی سیاست کرتے ہیں .کاش حکمران  ملکی سالمیت کی سیاست کرتے .اگر آج تمام ادارے عمران خان کو انصاف فراہم کرنے میں  مدد نہیں کرتے .تو آخری قدم اٹھانے پر کوئی نہ کوئی ادارہ حرکت میں آے گا .پھر کیا ہو گا .گو کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک اب مزید خون خرابے کو برداشت نہیں کر سکتا .مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ فرسودہ نظام کے ساتھ بھی اب مزید ملک نہیں چل سکتا .اب اس ملک کو دنیا کے نقشے پر اگر عزت کا مقام چاہئے .تو انصاف .صحت .تعلیم .بیروزگاری .پر توجوہ دینا ہو گی .اصلاحات کرنا ہوں گی .احتساب کرنا ہو گا .نظام کی  تبدیلی ناگزیر ہے .تو پھر اس کے آگے روڑے اٹکانا کیوں ضروری ہے .اسی لئے حکمران کو میں بار بار یہ کہتا ہوں کہ مذاکرات کرو .دھاندلی کی تحقیقات کرو .یہ اس ملک کی تقدیر کے لئے ضروری ہے ....حکمران کو کہتا ہوں ......
........لانا ہے انقلاب تو خون بہانا کوئی ضروری ہے
....بدلنا ہے نظام تو پھر بہانے بنانا کوئی ضروری ہے
.......جب  یقین ہے کہ موت نے آنا ہے
..تو پھر زندگی کا جشن منانا ضروری ہے
........جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا
...........٠٠٩٢٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨ 

No comments:

Post a Comment