Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Tuesday, June 3, 2014

................
اپوزیشن کا آجنڈہ کیا ہے ............................

.......

اپنے ہی شعر سے آغاز کرتا ہوں ..کہ ...میرے حکمران ....اک آواز ہے جو تیرے در و دیوار تک پنچے .....اک سجدہ ہے جو تیرے عتبار تک پنچے ....میرے حکمران .وقت کے خلیفہ .جناب میاں نواز شریف صاحب نے فرمایا ہے کہ اپوزیشن کا آجنڈہ کیا ہے ..جب میں نے یہ الفاظ سنے . تو میرے حواس باختہ ہو گہے.میں چکرا گیا .حیران و پریشانی کے عالم میں اک آہ نکلی ..کہ واہ میرے حکمران قربان تیرے بانکپن پے..قربان تیری معصومیت .بھولے پن .چھوٹ .مکاری .اداکاری اور طنزیہ پن پے..قربان تیری لا علمی پر .قربان تیرے مشیروں پر جنہوں نے تجھے یہ تقریر لکھ کر دی .قربان تیری دیانتداری پر .سلام تیرے عھدے کی عظمت کو .قربان تیری بےخبری یا چالبازی پر ..قربان تیری تعلیم کی ڈگری پر ..قربان جاؤں تیری ملکی .غیر ملکی سوچ پر ..قربان تیری بےخبری پر کہ تجھ کو اتنا بھی نہیں معلوم نہیں کہ اپوزیشن کا آجنڈہ کیا ہے ...مجھے انتہائی دکھ ہوا اور میں ایک خاص اذیت سے گزرا ..اس بات سے نہیں کہ میاں صاحب نے قوم کے سامنے جھوٹ بولا یا قوم کو بیوقوف سمجھا .بلکہ اس بات سے کہ دنیا میرے حکمران کے بارے میں کیا سوچے گی .کہ جو شخص اپنی قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہے وہ کسی اور کے ساتھ کیا مخلص ہو گا ..اپوزیشن کے ساتھ اگر ہزاروں اختلافات بھی اگر ہوں تو بھی حکمران لیڈر کو مثبت طرز عمل کا مظاھرہ کرنا چاہئے .اور جو نقطۂ صحیح ہو . قوم ملک کے لئے مناسب ہو اس پر ضرور توجوح کرنی چاہئے ..سیدھا سیدھا جھوٹ بول دینا کہ اپوزیشن کا آجنڈہ کیا ہے .یہ جھوٹ .فریب .مکاری .دغابازی اور ملک سے غداری کے زمرے میں آتا ہے ..اس لئے میاں صاحب کو احتیاط کرنی چاہئے .اور اگر میاں صاحب اس طرح شودھی حرکتیں کریں گے تو رانا سنا الہ .پرویز رشید اور میاں صاحب میں کیا فرق نظر آے گا ..ویسے اگر جان کی آمان پاؤں تو میں میاں صاحب کو اپوزیشن کا نا پسند دیدہ آجنڈہ ان کی یادداشت کے لئے عرض کئے دیتا ہوں ..کہ اپوزیشن تو بیچاری بڑے معمولی نقاط پیش کر رہی ہے ..جو اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے ضروری ہے ..اگر میاں صاحب ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں تو یہ سادھا سے مطالبات تسلیم کر کے ہیرو بن سکتے ہیں .اگر میں میاں صاحب کا مشیر ہوتا تو یہ ہیرو بننے کا سونہری موقعہ کبھی ضایع نہ کرتا ..کیونکہ اپوزیشن ملک و قوم کے حق میں مطالبات رکھ رہی ہے ..اپوزیشن انصاف مانگ رہی ہے .احتساب چاہتی ہے ..صرف چار حلقوں میں دوبارہ گنتی چاہتی ہے ..الیکشن میں انقلابی اصلاحات چاہتی ہے ..ملک میں آئندہ شفاف انتخابات کے لئے صاف شفاف نظام چاہتی ہے ..تو میاں صاحب اس میں برائی کونسی ہے ..میاں صاحب آپ اتنے معصوم ..نیک سیرت ..پاکدامن .بننے کی کوشش نہ کریں ..ہر عزت والے کو ذلت کسی بھی وقت مل سکتی ہے اس کے کردار کی وجہ سے ..میاں صاحب ہر عروج کو زوال ہے ...پھر آپ یہ بھی لیکچر دیتے ہیں کہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں کہ مجھے سب پتہ ہے ..اور اگر میاں صاحب آپ کو ہر بات کا علم ہے تو پھر قوم کے ساتھ یہ جھوٹ نہ بولیں کہ اپوزیشن کا آجنڈہ کیا ہے ....ایسا ظلم ہمارے ساتھ نہ کریں ..ورنہ یہ دیدہ دلیری اور سینہ زوری آپ کو اور ملک کو بھی نقصان پنچاۓ گی ..اللہ آپ کو سمجھنے .سوچنے اور آخرت کی فکر عطا فرماۓ ..آمین ..ثم آمین ..جاوید اقبال چیمہ ..میلان ..اطالیہ....

No comments:

Post a Comment