Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Friday, March 27, 2015

............پاکستان کے لئے ایک اور محاز ...........
.....عالمی صورت حال ہر روز تبدیل ہوتی جا رہی ہے .یا عالمی سازش مسلمانوں کے لئے ہر روز نیا محاز کھولے رکھتی ہے .یا مسلمانوں کا نیا امتحان .یا پھر تفرقہ بازی سے اسلام کو نقصان .یا کوئی نیا ٩...١١...کا شوشہ یا پھر کوئی اسلہ فروخت کرنے کا کوئی نیا ڈرامہ .یا پھر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش .یا پاکستانی فوج کا امتحان .سوال تو اور بھی بھوت ہیں .مگر نہیں لکھ سکتا .میرے بھی پر جلتے ہیں اور میری اوقات بھی نہیں ہے .کیونکہ میری پشت پناہی کرنے کے لئے کوئی خفیہ طاقت نہیں .اس لئے تین قسطوں میں یہ کالم مکمل کروں گا اور سادہ الفاظ میں .کہ میں کوئی حکمران کو اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کرنے کے لئے نہیں کہ سکتا .کیونکہ آج سے چند مہینے پہلے ہمارے ملک میں یہ شور مچا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معشیت کو سہارا دینے کے لئے کچھ سکے ہمارے کشکول میں ڈالے ہیں .عقلمند کے لئے اشارہ ہی کافی ہے .جنگ لیبیا میں ہو .عراق میں ہو .یمن .شام .افغانستان .ایران .کویت .سوڈان .سعودی عرب یا پاکستان میں ہو .یا دنیا کے کسی مسلمان ملک میں ہو .پاکستان کا کردار تو ہر جگہ بنے گا یا بنایا جاۓ گا .کیونکہ مسلمان ملکوں میں صرف پاکستان ہی ہے .جس کا سر ابھی ہلتا ہے .اور جس کے پاس کلمہ کی حفاظت کے لئے فوج بھی ہے .سازو سامان بھی ہے .ہم نے کس کس جنگ میں کودھنا ہے کس کس جنگ کو اپنی جنگ کہنا ہے .کہاں کہاں کس کس جنگ میں چھلانگ لگانی ہے .کہاں شطرنج کا مہرہ بننا ہے .مجھے کوئی غرض نہیں .میں تو یہ جانتا ہوں کہ جو بھی کیا جاۓ .پاکستان کی سلامتی .پاکستانی قوم کو تحفظ کی ضمانت ہونی چاہئے .کچھ اپنا فایدہ ضرور حاصل کرنا ہو گا .جو ہم نے آج تک حاصل نہیں کیا ..ضیا.مشرف .نے کس کی جنگ لڑی .پاکستان کو کیا فایدہ ہوا .کچھ نہیں صرف نقصان ہی نقصان ہوا .ان کی لگائی ہوئی آگ میں ہم ابھی تک جل رہے ہیں .نہ جانے اور کب تک جلیں گے .ہم نے کبھی کسی سے کچھ مانگا ..جواب ہے .جی ..قوم کے لئے نہیں صرف اپنا اقتدار مانگا .عالمی طاقتوں نے ٹشو کی طرح استمال کیا .اور پھینک دیا .کیونکہ نہ تو ہم نے قوم کے قرضے معاف کرواۓ .نہ بیروزگاروں کو روزگار .نہ بجلی .نہ گیس ...آپ چمپئین بنو ..لوگوں کی جنگ لڑو .مگر قرضے تو معاف کرواؤ .بیروزگاروں کو باہر کے ملکوں میں روزگار تو دو .ہم عرب ملکوں کی مدد تو کریں .مگر وہاں .انڈیا .بنگلہ دیش .فلپین .وغیرہ ملکوں کے مزدوروں کی تو عزت ہو اور پاکستانی مزدوروں سے نفرت .یہ منطق میری سمجھ سے باہر ہے .یہ ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسی کا نتیجہ ہے .ہم کشکول لے کر دنیا سے بھیک تو مانگتے ہیں مگر اپنی مزدوری کا معاوضہ مانگنے میں شرم محسوس کرتے ہیں .ہم نے دہشت گردی کی جنگ میں سب سے نقصان اپنا کیا.کسی اور کی جنگ کو ہم نے اپنے گلے میں ڈالا...کیا کھویا کیا پایا ..پہلے القایدہ .اب داش. طالبان .پھر کوئی اور نام ..آخر عالمی طاقتوں نے تو اپنا اسلہ فروخت کرنا ہے اور ہم نے آلہ کار بننا ہے .اسامہ بن لادن کا کون دوست تھا .کون اس کو نیٹ ورک دیتا تھا .کون اسلہ سپلائی کرتا تھا ..عالمی طاقتوں کو غدار چاہییں .ہر مال وہ خود دیتا ہے .اتنے اڈوانس دور میں کوئی بات خفیہ نہیں رکھی جا سکتی .کل الطاف حسین نے بھی پاکستان کو دھمکی دی ہے .کہ اس وقت سے ڈرو جب امریکا کا اسلہ ہم ہاتھ میں پکڑیں گے .سوچنے کا مقام ہے میرے حکمران .سوچنے سمجھنے کا ..کسی بھی جنگ میں چھلانگ لگانے سے پہلے اپنا ذاتی مفاد سامنے نہ رکھنا .صرف پاکستانی قوم کا مفاد سامنے رکھنا ...ورنہ تجھے بھی یاد تو رکھا جاۓ گا .مگر نمرود. شداد ..فرعون کی طرح ....جاری ہے .باقی کل انشااللہ ....جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا ..٠٠٩٢٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨ 

No comments:

Post a Comment