Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Friday, May 1, 2015

......مارشل لا .فوج... الطاف حسین..اور حکمران  .....
....انقلاب زمانہ دیکھئے کہ بھوت کچھ تبدیل ہو گیا مگر پاکستان کے اقتدار پرست طبقے کی کرسی سے چمٹنے کی سوچ تبدیل نہیں ہوئی .ووہی کھیل پرانے جاری ہیں .کہ کرسی کو کس طرح بچایا جاۓ .اقتدار کو کس طرح طول دیا جاۓ کس طرح دوام بخشا جاۓ .ووہی مراسی .چمچہ گیر ارد گرد مشورے دینے والے .سندھ سے  خبر آئی ہے کہ فوج آے گی تو نقل رکے گی .جمہوریت کے ٹھیکیداروں کی انوکھی منطق دیکھئے .مارشل لا اور فوج کی مداخلت  کو پسند نہیں کرتے .مگر خود کوئی کام کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے . زلزلہ آے.سیلاب آے.کوئی آفت آے. دہشت گردی کو ختم کرنا ہو .فوج کو بلاؤ.کرپشن .مہنگائی .ملاوٹ .ذخیرہ اندوزی .چور بازاری.رشوت .سفارش .اقرباپروری .پلاٹ مافیا.زمین مافیا .کو ختم کرنا ہے تو فوج کو بلاؤ.جاگیرداروں .وڈیروں کو نکیل ڈالنی ہے تو فوج کو بلاؤ.بیوروکریسی کو .نظام کو تبدیل کرنا ہے تو فوج کو بلاؤ.کسی کو انصاف فراہم کرنا ہے .کسی کا احتساب کرنا ہے تو فوج کو بلاؤ. نائین زیرو .کراچی میں آپریشن کرنا ہے .الطاف صاحب کو نکیل ڈالنی ہے تو فوج کو بلاؤ.کالاباغ ڈیم بنانا ہے .سونے چاندی کے ذخیرے کو کنٹرول کرنا ہے اور سیاستدان کو تحفظ فراھم کرنا ہے تو فوج کو بلاؤ. نظام نام کی .احتساب نام کی .قانون نام کی کوئی چیز پاکستان میں نظر نہیں آتی .صرف اقتدار والوں کی سنوائی ہے یہاں .جس کی لاٹھی .اس کی بھینس .سارے ملک کے اداروں سے ایک شخص الطاف حسین  اور ایک جماعت .ایم.قیو.ایم .کنٹرول نہیں ہو رہی ..سارے ادارے .سارے سیاسی لٹیرے بےبس ہیں .اس سارے کھیل میں نواز شریف کا کردار کہاں نظر آ رہا ہے .لگتا ہے نون لیگ صرف تماشا دیکھ رہی ہے .اور اقتدار کے مزے میں مست ہے .کیونکہ اس بحرانوں کی وجہ سے نون کے اقتدار کو دوام ملے گا .چند دن کا شور شرابہ .پھر ووہی ڈرامہ .ووہی ڈراپ سین ..نہ ہینگ لگی نہ پھٹکری .رنگ زیادہ .نہ کوئی نواز شریف کا مثبت  کردار.مگر کریڈٹ لینے کے لئے سب سے آگے .یہ کیسا ملک ہے .یہ کیسی جمہوریت ہے .کہ ایک شخص لندن میں بیٹھ کر تمام حکومتوں کو .تمام حکمرانوں کو .تمام میڈیا کو  یرمغال بناۓ رکھتا ہے .ایک مداری گر  سارا سارا دن ہر چینل  پر اپنا تماشا دکھاتا ہے .مگر کوئی پوچھنے والا نہیں .اور یہ ڈرامہ پچھلے ٢٥ سال سے جاری ہے .سب اپنے اپنے مفادات میں چپ ہیں .ایک ایسا کھیل پاکستانی قوم کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے .جو حیران کن ہے . اسی لئے مجھ جیسے لوگ پاکستان میں ایک ایسا مارشل لا دیکھنا چاہتے ہیں .جو پہلے بیہودہ قسم اور بےضرر قسم کا نہ ہو .جو صحیح معنوں میں ایک آپریشن کرے .سب کا احتساب کرے .فرسودہ .گھٹیا .نظام اور جاگیرداروں .وڈیروں .لٹیروں .کا خاتمہ کرے .لوٹی ہوئی دولت واپس لاۓ.اسحاق ڈار.صولت مرزا .عزیر بلوچ .ذولفقار مرزا .گورنر سندھ .زرداری .نوازشریف .سب کو کٹہرے میں کھڑا کر کے قوم کو سچ بتایا جاۓ .سچ کیا ہے .جھوٹ کیا ہے .کم از کم ٣٠ صوبے بناۓ جایں .تاکہ چند خاندان کی آجارہ داری کو ختم کیا جاۓ .جب سڑکوں پر ٹریفک بھی فوج نے ہی کنٹرول کرنی ہے . بوری بند لاشوں .ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کاروں کو فوج نے ہی کنٹرول کرنا ہے .تو پھر فوج اگر آ کر ملک کا نظام سنبھال لے .تو کیا تکلیف ہے .کس کے پیٹ میں درد ہے اور کیوں .جب آپ اتنے نا اہل ہیں .کہ ایک الطاف حسین کو .حسین حقانی کو .میر شکیل کو کنٹرول نہیں کر سکتے .تو تم کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں .مگر مارشل لا والوں سے گزارش ہے .کہ ضیاء .مشرف والا .مارشل لا .نہیں چاہئے .مارشل لا وہ ہو جس میں سیاستدان نہ ہوں .بلکہ احتساب ہو .ان لوٹوں کے بغیر مارشل لا ...اگر ملک میں ایک دفعہ گند صاف ہو گیا .تو پھر یہ ملک ہر قسم کی بھتہ خوری .دہشت گردی سے پاک ہو جاۓ گا .اور اگر ملک کے ساتھ تجربے جاری رہے .تو پھر اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے .تو اگر یہ کہا جاۓ .کہ ملک سہی سمت میں چل رہا ہے .تو لعنت ہے ایسے چلنے پر اور ایسے چلانے والوں پر ..اگر اس ملک میں فوج ایک منظم ادارہ .آخری سہارا بھی نہ ہوتا .تو ملک کب کا ٹھیکے پر جا چکا ہوتا ..ویسے اگر فوج مارشل لا نہیں لگانا چاہتی تو ٹھیکے پر زرداری .نواز شریف اور الطاف حسین کو دے دے .تاکہ وہ لوٹتے بھی رہیں .مگر تھوڑا بھوت قوم کے حصہ میں بھی آ جاۓ .اور اس روز روز کی بک بک سے قوم کو نجات مل جاۓ .کون سچا ہے .کون جھوٹا ہے .اس ملک میں اس کا فیصلہ ممکن نہیں .قانون کی گرفت صرف غریب کی گردن پر ہے ...جاوید اقبال چیمہ .اٹلی والا ..٠٠٩٢٣٠٢٦٢٣٤٧٨٨ 

No comments:

Post a Comment