Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Saturday, August 10, 2013

عمران خان کی غلطیاں ........زرداری کا ٹولہ  تو خوش ہو رہا ہو گا .کیونکہ جو کام زرداری صاحب عدالت کے ساتھ کر رہے تھے . ووہی کام اب عمران خان صاحب کر رہے ہیں .. عمران خان صاحب اس سے پہلے بھی کافی غلطیاں کر چکے ہیں اور مزید بھی کرتے چلے جا رہے ہیں ..آپ مجھ سے متفق ہوں یا نہ ہوں ..مگر مجھے اپنی بات کہنی ہے ..چند غلطیوں کی نشاندہی کئے دیتا ہوں ...قادری صاحب اچھے تھے یا برے تھے ..مگر عمران خان صاحب کو انقلاب کی خاطر ..نظام کی تبدیلی کی خاطر اور ملک کے مستقبل کی خاطر ..ملک کو چوروں ..لٹیروں سے نجات کی خاطر قادری صاحب کے ساتھ انقلاب کے لئے نکلنا تھا ..مگر نہیں نکلے اس بےغیرت  منافقت والی جمہوریت کی خاطر ...کیا ملا الیکشن سے قوم کو اور عمران خان کو ..جب کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستان میں الیکشن سے نظام تبدیل نہیں ہو گا ..پہلے نظام تبدیل ہو گا پھر الیکشن کامیاب ہو گا...میں نے اپنے پہلے کالموں میں یہ بات لکھ دی تھی کہ اس فرسودہ نظام  کے تحت جتنے مرضی الیکشن کروا لو ..نتیجہ بغیرتی کا ہی نکلے گا ..اس کی بھوت ساری  وجوہات ویب سائٹ پر لکھ چکا ہوں ..دوسری غلطی اپنے ورکروں کو ناراض کیا اور چند لوگوں کے مشورے تسلیم کئے ...ٹکٹوں میں بھی غلط فیصلے کئے گہے ...الیکشن میں اکیلے جانا اور جماعت اسلامی وغیرہ سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ غلط تھا ...عدالت کے خلاف بولنا ..خاص کر افتخار چودھری کے خلاف ..یہ غلط ہے ..یہ زرداری ٹولے کو زیب دیتا ہے ...اور سب سے بڑی غلطی الیکشن کو تسلیم کرنا اور اس کے نتیجہ کو تسلیم کرنا ...الیکشن کے فوری بعد انقلاب کے لئے نہ نکلنا اک بھوت بڑی غلطی  تھی ..جبکہ قوم اس وقت انقلاب کے لئے تبدیلی کے لئے تیار تھی ..مگر آہستہ آہستہ مداری گروں نے قوم کو جمہوریت کی ایسی پٹی سنائی ..میڈیا کے ذریعہ اور ڈالر کے ذریعہ ....کہ پوری قوم اب مزید پانچ سال بغیرتی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکی ہے ..میں پیشگی اطلاح اپنے لیڈر اور محسن عمران خان کو دینا چاہتا ہوں ..کہ اب اگر عمران خان صاحب پھر اکیلے انقلاب کے لئے سڑکوں پر نکلتے ہیں ..تو کامیابی کی امید نہ ہے ..اس کی بھوت وجوہات ہیں ..ایک تو ہوم ورک مکمل نہ ہے ..دوسرا کوئی واحد آجندہ ٹھوس نہ ہے ...میں عمران خان کو اپنا لیڈر مانتا ہوں ..اور عمران کو نجات دہندہ اس وقت سمجھتا ہوں ..جو نڈر ہے ..بیباک ہے ..نظم تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ..مگر غلط لوگوں کے ہتھے چڑھ چکا ہے ..سرحد کی حکومت لینا بھی عمران خان کی غلطی  ہے ..جنہوں نے اس الیکشن کو ہائی جیک کیا ہے وہ عمران خان کو اتنا گندہ کر دیں  گے ..تاکہ آئندہ وہ نظام  کی تبدیلی کا ذکر نہ کر سکے ..نظام  الیکشن اور جمہوریت سے تبدیل نہیں ہو گا ..جب بھی ہو گا ..انقلاب سے ..انصاف سے ..احتساب سے  ہو گا ..اور کچھ کو لٹکانے سے ہو گا ...کب اور کون کرے گا ..آپ میری ویب سائٹ سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ...بھر حال عمران خان کے پاس ایک قیمتی موقعہ تھا ..جو غلطی  کی وجہ سے گنوا دیا گیا ..اب تو بڑی تحریک کی ضرورت ہے اور عوام  کو دوبارہ تیار کرنے کی ..جبکہ پہلے عوام  تیار تھی ..اب میں کیسے اپنے محسن کو سمجھاؤں ..کہ عدالت سے نہ ٹکرانا ہی عظمت ہے ...ورنہ اعتزاز حسن اور عاصمہ جہانگیر جیسے بغرتوں کی چاندی ہو گی اور عمران خان کے لئے شرمندگی ........باقی آئندہ .................جاوید اقبال چیمہ ...میلان ...اطالیہ .......٠٠٣٩..٣٢٠..٣٣٧..٣٣٣٩...

No comments:

Post a Comment