Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Saturday, August 17, 2013

.....................................انقلاب مصر ..............................
..................مصر کی مساجد اور سڑکوں  گلیوں میں بہنے والا خون رائگاں  نہیں جاۓ گا ...یہ بات یہاں رکنے  والی نہیں ہے ...اس کی لپیٹ میں بڑے  بڑے حکمران آئیں  گے ...اس کی لپیٹ میں سعودی عرب اور پاکستان خاص کر آیں  گے ...یہ آگ جو غلط طریقے سے  مصر  کی فوجی حکومت نے لگائی  ہے ..یہ ایک مسلمانوں کے خلاف سازش ہے ،،، مگر  مسلمان حکمرانوں نے اس سازش کے خلاف نہ بول کر اپنے لئے نفرت کا سامان کر لیا ہے اور وہ راستہ چنا ہے ،،....جو حکمرانوں کی دنیا اور آخرت دونوں کو تباہ کر دے گا ..کیونکہ حق کا ساتھ نہ دے کر مسلمان حکمرانوں نے اسلام سے غداری بھی کی ہے اور منافقت بھی کی ہے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری بھی کی ہے ...تمام حقوق اور فرایض  سے چشم پوشی بھی کی ہے اور اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی کھلم کھلا خلافرضی بھی کی ہے ...مفتی جانے یا فتویٰ دینے والے ...میں تو سیدہ سادہ مسلمان ...فتووں سے ہٹ کر صرف یہ عرض کر رہا ہوں ..کہ آجکل کا  مسلمان حکمران نہ تو  اپنی عوام  کی خدمت  اور نہ خدا کے احکامات کی  پابندی کر رہا ہے ....حکمران نہ کسی اصول ضابطہ اخلاق کا پابند ہے اور نہ اپنے ہی بناۓ  ہوۓ  کسی قانون کا پابند ہے ....اس کے بعد کیا رہ جاتا ہے ..پوری دنیا میں مسلمان حکمران مادیت اور عیاش  پرست ہو چکا ہے اور امریکا کا غلام بن چکا ہے ...اپنے پاس خدا کے دے ہوۓ سب وسایل کے ہوتے ہوۓ  وہ ہر کام میں دوسروں کا محتاج بن چکا ہے ..اور پاکستان تو کشکول اٹھا کر بھکاری بھی بن چکا ہے ..پاکستانی حکمران جب اقتدار سے دور ہوتا ہے تو کشکول توڑ دیتا ہے ..اقتدار میں آ کر عوام سے منافقت کر کے کشکول مضبوطی سے پکڑ لیتا ہے ...میرا حکمران یہ مت بھول جاۓ ..کہ اقتدار مل گیا ...جمہوریت آ گئی ..تو انقلاب ٹل  گیا ......نہیں ایسی  کوئی خوش فہمی  میں حکمران اب نہ رہے ...اگر نظم نہ بدلہ ..کرپشن اسی طرح  جاری رہی ..بجلی ..گیس .مہنگائی ..بیروزگاری .ناانصافی ..ٹارگٹ کلنگ ..دہشت گردی ..لا قانونیت اسی طرح  جاری رہی ..تو وہ دن زیادہ دور نہیں...کہ پاکستان میں بھی مصر  جیسا انقلاب آنے والا ہے ..انجام کچھ بھی ہو ...انقلاب ٹلنے  والا نہیں ہے ..یہ مت بھولو ..کہ سڑکوں پر عوام اس وقت نکلتی ہے ..جب حکمران عوام  کو اس حد تک مجبور کر دیتے ہیں ..کہ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں رہتا ....یہ بات میرا حکمران خود بھی جانتا ہے ..کیونکہ وہ بھی سڑکوں پر خون بھا چکا ہے ...مگر فرق صرف اقتدار کا نشہ کا ہے ....کیونکہ ہر حکمران کو یہی بتایا جاتا ہے ..کہ سب کچھ ٹھیک ہے ....پاکستان میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ..پاکستان کا حکمران کسی عالمی طاقت کا پابند نہیں ہے ..اپنا رول ادا کرے ...اور اگر پاکستانی حکمران دانت داری سے یہ سمجھتا ہے ..کہ وہ بے بس ہے ..تو اقتدار سے علیحدہ ہو جاۓ ..تاکہ ملک میں خونی انقلاب کی شروعات نہ ہونے پاۓ ....ورنہ اقتدار سے چمٹے رہنا اور کوئی پراگریس بھی نہ دکھانا حکمران کے لئے اور ملک کے لئے بھوت نقصان دہ ہو گا ...خونی انقلاب کی ساری  ذمہ داری اب زرداری پر نہیں نواز شریف پر ہو گی ...اس وقت تک نواز شریف حکومت ہر فیلڈ میں ناکام اور فیل ہو چکی ہے .....انقلاب کا راستہ ہموار ہو رہا ہے ...اگر عمران خان ..جماعت اسلامی ..جنرل حمید  گل ..حافظ سعید ..شیخ رشید ..قادری صاحب ..زاہد حامد  گروپ اور دوسرے پاکستانی ہمدرد اکھٹے  ہو جاتے ہیں ..تو سبز انقلاب پاکستانی عوام  کے قدموں میں ہے ......ورنہ خون تو ہر روز بہ ہی رہا ہے ....خونی انقلاب میں کونسی کسر باقی رہ چکی ہے ..حکمران انارکی چاہتا ہے ..سول نافرمانی کی تحریک چاہتا ہے ..اس کا بھی انتظار کر لو ......مصر  کے انقلاب کو سلام ....ان شہیدوں کو سلام ..ان کے جزبہ کو سلام ..ان کا خون رائگاں  نہیں جاۓ  گا ...پھچلے سال جب میں رمضان میں عمرہ کرنے گیا تو مصر کے مسلمانوں سے ملا جو تحریر چوک میں شامل تھے ..ان کے جزبات سے واقف ہوا تھا ...تو میں نے محسوس کیا تھا ....کہ دنیا کا کوئی مسلمان اس وقت ہتھیار نہیں اٹھاتا ..جب تک اس پر ظلم کی انتہا نہ کر دو ...پاکستان میں بھی ظلم کی انتہا ہو چکی ہے ..مگر حکمران کو اندھا اور بھرا بنا دیا گیا ہے ..عنقریب اس حکمران کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جایں گی ....اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو ......انشااللہ ........جاوید اقبال چیمہ ..میلان  ..اطالیہ .......٠٠٣٩..٣٢٠...٣٣٧...٣٣٣٩......

No comments:

Post a Comment