Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Thursday, February 13, 2014

..........................................
اسلامی ریاست اور حکمران ...................

.........

آجکل مختلف چینل پر ملک کے نامور دانشور .فلاسفر .اینکر اور عالم شریعت کے نفاذ پر بحث کر رہے ہیں . اپنا اپنا نقطۂ نظر پیش کرتے وقت کچھ عوام کی برائیوں کو زیادہ اجاگر کر رہے ہیں .میں ذاتی طور پر حسن نثار کی ٩٠ فیصد باتوں سے اتفاق نہیں کرتا اور انصار عباسی. اوریہ مقبول جان سے متفق ہوں ..میرا اپنا خیال یہ ہے .کہ ہماری قوم کا ماضی کچھ بھی ہو .مگر عام حالات میں ہماری سب برائیوں کی جڑ اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے ..ہم نے امر بل معروف وا نہی آ نل منکر ...کو چھوڑ دیا ..جتنا اسلام سے دور ہوتے جایں گے . مسایل میں اضافہ ہوتا جاۓ گا ..ساری زندگی کی آسانیاں اللہ کے احکامات اور نبی کی اطاعت میں ہیں .اب اگر ہم اس بحث میں جاتے ہیں .کہ گھر کا سربراہ والد کی ساری ذمہ داری ہے ..تو میں اس سے اختلاف کرتا ہوں .کیونکہ اگر آپ ریاست کے سربراہ کو کوئی ذمہ داری دینے کو تیار نہیں .تو والد کو کیوں ..حالانکہ فی زمانہ حکمران کی ذمہداری کو نبی پاک نے واضح کیا ہوا ہے .پاکستان کی بد قسمتی سمجھیں کہ جس کو ٦٥ سالوں سے کوئی حکمران ہی ایسا نہیں ملا کہ جس نے اس نقطے پر عمل کیا ہو .حکمرانوں نے اسلام کو بدنام بھی کیا . قانون کی خلاف ورزی بھی کرتا رہا ..بلکہ حکمران اپنے ہی بناۓ ہووے قانون کی پاسداری کرنے کو ہی تیار نہیں ہے ..جس آئین اور قانون کی آج کل ہر چنیل پر تشریح کی جا رہی ہے .کیا حکمران نے کبھی اس کی پاسداری کی ہے .جب اللہ نے اپنے رسول کے ذریہ سارے حقوق و فرایض بتا دے ہیں تو ایک اینکر کو کیوں یہ حق حاصل ہے کہ وہ یہ سوال کرے کہ اگر اسلامی نظام نافذ ہو گیا تو اس کا اس کا کیا بنے گا .یہ کیا بکواس کی جا رہی ہے .جب قرآن اور سنت سامنے ہے .تو پھر یہ ٹوں ٹاں کیوں .یہ شور واویللہ کیوں . کس بات پر ..کیا پھر میڈیا کسی کے ہاتھ میں کھیل رہا ہے یا کھیلنا چاہتا ہے ..یا صرف اپنی اپنی دکان چمکانے کا کوئی پروگرام ہے ..اسلامی نظام سے کون لوگ خوف زدہ ہیں ..اسلام اسلام ہے .وہ حکمران کا یا طالبان کا نہیں ہو سکتا ..ویسے ہم نے دونوں کا اسلام دیکھ لیا ہے .ہم کو دونوں کے اسلام یا شریعت کو قبول نہیں کرنا .ہم کو شریعت محمدی صرف قبول ہے .پاکستان کو ایک اسلامی ریاست تو آپ کو بنانا پڑے گا ..اس کے علاوہ تو کوئی چارہ نہیں ہے .یہ کام آج ہو یا کل ..آخر کار اس نے ہونا ہے ...بہتر ہے افہام و تفیم سے ..ورنہ انقلاب سے یہ کام ہو گا ..کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر معرض ے وجود میں آیا تھا .یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہی بنے گا ..انشااللہ ........جاوید اقبال چیمہ ..میلان..اطالیہ...٠٠٣٩..٣٢٠..٣٣٧..٣٣٣٩..

No comments:

Post a Comment