Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Thursday, February 20, 2014

.............................
اسلام آباد شدید خطرے میں ہے .........................

.........

میرے لئے یہ ایک مضحکہ خیز خبر ہے ..کیونکہ میرے نزدیک تو پورا پاکستان اور ہر فرد خطرے میں ہے ..پاکستان میں کونسا علاقہ اور کونسی جگہ محفوظ ہے .مگر حکمران کو شاید اس بات کا اندازہ اور فکر نہیں ہے .کیونکہ حکمرانوں کے اپنے بچے امریکا اور لندن میں پڑتے ہیں وہ ان کی دولت کی طرح محفوظ ہیں .اور باقی یہاں اقتدار میں ہوتے ہیں تو اپنے محافظوں . پروٹوکول کی وجہ سے محفوظ ہوتے ہیں . اس لئے ان کو سب اچھا نظر آتا ہے ..اور آج اس سے بھی زیادہ مضحکہ خیز خبر یہ ..کہ چودہری نثار صاحب فرما رہے ہیں کہ اسلام آباد سب سے محفوظ جگہ ہے ..مزید فرما رہے تھے کہ ان کو ہر گھر کے بارے میں علم ہے .کہ کون کہاں رہ رہا ہے .مگر افسوس کہ نثار صاحب بھی رحمان ملک کی طرح ہی نکلے ..اللہ کرے اسلام آباد میں کچھ نہ ہو اور نہ ان کی عزت خاک میں ملے ..کیونکہ رانا ثنا اله بھی یہی کہتے تھے کہ لاہور محفوظ ہے .بعد میں پتہ چلا کہ ١٧٠ جگہوں میں طالبان کے ٹھکانے موجود ہیں .وزیر داخلہ صاحب یہ تو بتا دیں.کہ آپ کو ہر گھر کا پتہ ہے .مگر یہ نہیں پتہ کہ اسلام آباد میں جو شراب اور لڑکیاں سپلائی کرتے ہیں وہ کہاں رہتے ہیں ..میں تو حیران ہوں کہ یہاں تو باباۓ قاعد ے اعظم کا جسد خاکی محفوظ نہیں ہے .وہاں کیا ہونے والا ہے .یہاں تو ہزاروں طرح مافیا کی طرز پر دہشت گردی ہر جگہ ہو رہی .ہم کس کس دہشت گردی کا رونا رویں..مجھے تو ڈر ہے کہ کہیں کل کو ہمارا دشمن ہم سے اچانک یہ مطلبہ نہ کر دے . کہ تمہارے قاعد اعظم کا جسد خاکی ہمارے پاس ہے .بولو کتنے میں خریدو گے ..کیونکہ اگر اس قبر والے کمرے میں زنا اور شراب کا کاروبار ہو سکتا ہے .تو وہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے .اب کسی کیا پتہ کہ ہمرے درباروں اور مدرسوں اور امام بارگاہوں . اسمبلیوں اور ٹی وی چنیل کے تہ خانوں میں کیا کچھ ہوتا ہے ..ملک اور اسلام آباد اس وقت بھی محفوظ تھا .سب اچھا کی رپورٹ تھی .جب مشرف کی حکومت تھی اور دشمن سوات پر قبضہ جما چکا تھا اور لال مسجد اسلہ کا گودام بن چکا تھا .اب بھی اسلام آباد محفوظ ہے مگر ہر بڑے کو لڑکی اور شراب آسانی سے دستیاب ہے .بلوچستان اور کراچی پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے .مگر افسوس بنگلہ دیش بننے سے پہلے بھی اسی طرح کی خبریں آیا کرتی تھیں ..غدار اس وقت بھی ہماری صفوں میں موجود تھے اور آج بھی ہیں ..پچھلے تمام بےغیرت حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے کہ مرض اس حد تک پنچ چکا ہے .کہ اب چھوٹا موٹا آپریشن نہیں .اس قوم کو صرف ایک انقلاب ہی جگا سکتا ہے ..وہ انقلاب بھی اب شاید عمران خان اور قادری صاحب نہ لا سکیں ..اب یہ آخری انقلاب بھی فوج میں سے ہی چند پاگلوں کا ٹوللا ہی لاۓ گا .کیونکہ سیاستدان مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ..سیاستدان ملک کو اپنے مفاد میں ٹکرے ٹکرے کر کے بیچنے والا ہے ....بہتر ہے اس کو ٹھیکے پر دے دیا جاۓ ...جاوید اقبال چیمہ ..میلان ..اطالیہ ....٠٠٣٩..٣٢٠..٣٣٧..٣٣٣٩....

No comments:

Post a Comment