Mission


Inqelaab E Zamana

About Me

My photo
I am a simple human being, down to earth, hunger, criminal justice and anti human activities bugs me. I hate nothing but discrimination on bases of color, sex and nationality on earth as I believe We all are common humans.

Tuesday, February 18, 2014

............................
این . جی .اوز کا کردار پاکستان میں ................

........

اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کے تحفه کے ساتھ ساتھ وافر مقدار میں . این .جی اوز . کا تحفہ بھی جناب مشرف صاحب کا تھا ..کیونکہ عالمی ٹھیکیداروں نے یہ سمجھ لیا تھا .کہ دہشت گردی سے پاکستان کو تباہ برباد تو کیا جا سکتا ہے . مگر مسلمان کی انسانیت اور اخلاقیات اور اسلامیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا . تو انہوں نے فحاشی پھیلانے کے آجنڈہ کو اس طریقہ کار کو ترجیح دی .اور پاکستان میں . این جی .اوز . کا جال بچھا دیا .بڑے بڑے اداروں کو اور نامور لوگوں کو اس میں شامل کیا .تاکہ کوئی پوچھ گچھ نہ ہو اور نہ کوئی آڈٹ ہو ..اگر کبھی چھان بین ہوئی .تو دیکھنا ایسے ایسے مناظر اور گپلے سامنے این گے کہ عقل دنگ رہ جاۓ گی ..مگر پاکستان کا حکمران کب جاگے گا .جب چڑیاں چگ گئی کھیت ....معاشرہ تو تباہی کے دھانے پر پنچ چکا ہے . مگر حکمران تو خود یہی چاہتا ہے .اور جو میرے مہربان یہ کہتے ہیں کہ معاشرہ کیوں برباد ہو رہا ہے .انقلاب کیوں نہیں آیا .اور مشرف کا دور تھوڑا سا خوشحال کیوں تھا .ان سب رازوں سے پردہ چاک ہو سکتا ہے .گو کہ نظر آنے والی دہشت گردی سے بھی ان کا کردار زیادہ برا ہے .آپ . این .جی . اوز .چلانے والوں کی لسٹ رجسٹر کریں .پھر دیکھیں . کہ ان میں کتنے پارلیمنٹ . بیوروکریسی اور شہنشاہ شامل ہیں .اور کون کس کس طرح مال بھی بنا رہا ہے اور اپنے ڈالر دینے والے آقا کو بھی خوش کر رہا ہے .اگر نجم سیٹھی جیسے چمچے نوازے جا سکتے ہیں .تو ڈالر دینے والے اتنے بیوقوف ہیں کہ اپنا کام نہیں لے سکتے .میں نے جب اپنے دوست وہاں کام کرنے والے سے پوچھا کہ آپ کی اجینسی کیا کام کرتی ہے .تو اس نے کہا.اور کاموں کے علاوہ ہمارا کام الیکشن پر نظر رکھنا بھی تھا .تو میں نے سوال کیا کہ میوزک شو . فیشن شو پر تم نے خرچہ کیا .فحاشی پھیلانے کے لئے .مگر الیکشن پر آپ نے صرف نظر رکھی اور دھاندلی کو نظر انداز کر دیا یا دھاندلی کروائی .تو وہ ہنس پڑا..واہ میری قوم بغیرتی والے اقدامات سے خوشحالی چاہتی ہے مگر اپنے معدنی وسایل کو بروۓ کار لا کر خوشحال نہیں ہونا چاہتی ..قناعت پسندی پر جی کر دنیا آخرت سرخرو نہیں ہونا چاہتی . بلکہ دوسروں کے حقوق غصب کر کے اور حرام کی عیاشی کی کمائی سے دنیا آخرت بنانا چاہتے ہیں .ہر دور میں حکمرانوں کو ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ فنڈنگ ہوئی ..مگر قوم کی بد قسمتی کہ آج تک یہاں کبھی کسی کا احتساب نہیں ہوا ..اسی لئے ہمارا دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب جا رہا ہے ......جاوید اقبال چیمہ ..میلان ..اطالیہ....٠٠٣٩..٣٢٠..٣٣٧..٣٣٣٩...

No comments:

Post a Comment